ETV Bharat / state

Urdu Journalism Day in Bidar بیدر میں یوم اردو صحافت پروگرام

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:19 PM IST

محمد یوسف رحیم بیدری نے کہا ہے کہ صحافت ایک معتبر پیشہ ہے۔ ہائی اسکول طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشہ صحافت کو اختیار کرتے ہوئے طلبہ ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اردو صحافت کے 201 سال کی تکمیل پر محمد یوسف رحیم بیدری نے طلباء سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Urdu Journalism Day in Bidar
Urdu Journalism Day in Bidar

بیدر: صحافت کے میدان میں ملازمت دراصل خدمت کے جذبہ سے کی جاتی ہے کیوں کہ یہاں پایہ نہیں کے برابر ملتا ہے۔ ملک کی خدمت، غیر مسلم احباب کی خدمت اور اپنے طبقہ کی خدمت کے لیے جو طلبہ تیار ہوں وہ صحافتی میدان سے وابستہ ہو کر اپنا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ یہ بات ممتاز شاعر اور صحافی محمد یوسف رحیم بیدری نے کہی۔ وہ الامین بوائز اردو ہائی اسکول بیدر میں یوم اردو صحافت کے 201 سال کی تکمیل پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے طلبہ کو بتایا کہ 27 مارچ 1922 کو کولکاتہ ہفت روزه اخبار جامہ جہاں نما غیر مسلم اردو دوست صحافی ہری ہروت نے جاری کیا۔ ہم پر ہری ہردت کا احسان ہے کہ آج بھی اردو صحافت جاری وساری ہے۔

موصوف محمد یوسف رحیم نے طلبہ سے دریافت کیا کہ کون صحافی بننا چاہتا ہے؟ طلبہ خاموش رہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو ڈاکٹر اور انجینئرز کی اہمیت کا پتہ ہے کیوں کہ یہ لوگ آپ کے آس پاس نظر آتے ہیں لیکن اردو صحافت یا اردو صحافی کو آپ نے دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ بیدر میں ڈھائی لاکھ سے زائد کی آبادی ہے اور اس آبادی میں 10 سے بھی کم اردو صحافی ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ صحافی کسی سماج کے لیے کتنا اہم ہوتا ہے، جیسا کہ آٹے میں نمک نظر نہیں آتا ویسے ہی صحافی سے آپ کی ملاقات نہیں ہو پاتی۔ محمد یوسف رحیم بیدری نے طلبہ کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل ہاتھ میں لے کر کہیں بھی پہنچ کر نیوز کے نام پر کچھ بھی نشر کر دینے کو صحافت نہیں کہتے۔ صحافت ایک باضابطہ اور معتبر پیشہ ہے۔ جس پر حکومت اور سماج کی باضابطہ نظر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ صحافت ہی سے ملک کی ترقی ممکن ہے۔ اس پیشہ کو طلبہ اختیار کریں اور ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ خبر کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ ریسرچ کی بنیاد پر دی گئی خبروں سے حکومتیں گر جاتی ہیں۔ چوروں کی پوری منڈلی گرفتار ہو جاتی ہے۔ طلبہ صحافت کی اہمیت کو سمجھیں۔ میں آپ سے اور آپ کے والدین سے اپیل کرتا ہوں ایم اے ان جرنلزم یا پھر صحافت میں ڈپلومہ کریں۔ آج سچی صحافت کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پر محمد مکرم وائس پرنسپل الامین پی یو کالج بیدر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.