ETV Bharat / state

Syed Shah Afzal Biabani Shrine اولیاء کا مسکن یکجہتی کا مرکز

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 3:23 PM IST

تلنگانہ کے ورنگل میں آستانہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ واقع ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ ذہنی سکون اور من کی مرادیں پانے کے ارادے سے حاضری دینے کے لئے آتے ہیں۔ یہ درگاہ امن و امان اور قومی یکجہتی کی عمدہ مثال بھی ہے۔

اولیاء کا مسکن یکجہتی کا مرکز
اولیاء کا مسکن یکجہتی کا مرکز

اولیاء کا مسکن یکجہتی کا مرکز

ورنگل: اولیاء کا مسکن ہمیشہ امن اور قومی یکجہتی کا مرکز رہا ہے جہاں ہزاروں عقیدت مندان بلا تفریق دربار میں آکر ذہنی سکون اور من کی مرادیں پاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک آستانہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمتہ اللہ علیہ کا ہے جو تلنگانہ کے ورنگل کے قاضی پیٹ میں واقع ہے۔

کہتے ہیں جو اللہ تعالی کے مخصوص بندے ہوتے ہیں عشق الہی میں ڈوبے ہوئے رہتے ہیں۔ ان کا مقصد محبت الہی کے سوا کچھ نہیں ہوتا رب العزت انہیں اپنی تجلی سے نوازتا ہے۔ سنت انبیاء کرام بھی اسی طرح ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کوپہلی بار تجلی ذات الہی پہاڑ پر اور دوسری مرتبہ درخت پر ہوئی تھی۔ تجلیات الہی کسی ولی کامل کو زندگی بھر میں ایک مرتبہ ہوتی ہے ۔کسی کو یہ شرف دوبارہ بھی حاصل ہو جاتا ہے۔

حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمۃ اللہ علیہ کا شمار بھی ان ہی اولیاء میں ہوتا ہے جو اپنی پوری زندگی دین کی صحیح اشاعت اور حق کی تربیت میں گزاری۔ آپ ان تمام خوبیوں کے مالک تھے جو اولیاء کرام میں ہوتے ہیں۔

آپ ولی کامل تھے، آپ حافظ قرآن تھے، عالم تھے آپ غریبوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے، عیب پوشی فرماتے ہر ایک کے ساتھ شفقت سے پیش آتے، حق پسندی آپ میں نمایاں تھی آپ بہت رحم دل تھے آپ کی طبیعت میں عاجزی اور انکساری تھی آپ کثرت سے ریاضت فرماتے۔


آپ کاسالانہ عرس ہر سال27 صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔ آپکی سبز رنگ والی گنبد کا طول 56اور عرض 56فٹ ہے۔ درگاہ شریف کے اندرونی حصے کو سنگ مرمر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ دیکھنے سے معتقدین کے دلوں کو سکون حاصل ہوتا ہے۔ آپ کے دربار اقدس پر مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی حاضر ہو کر اپنی مرادپاتے ہیں۔


مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی ایک جلیل القدر ولی گزرے ہیں۔ ان کے فیض سے چار سو سال سے تمام مذاہب کے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اولیاء کا مسکن ہمیشہ یکجہتی کا مرکز رہا ہے لیکن موجودہ دور میں چند احباب بھائی چارگی کی فضا مکرو کرنا چاہتے ہیں۔ سجادہ نشین نے اولیاء کے آستانوں سے امن محبت بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Hashmi مکاتب میں بچوں کے تعلیم کے ساتھ عمدہ اخلاق پر بھی توجہ دی جاتی ہے، مولانا عمر ہاشمی

انہوں نے کہا کہ مسجد کو بھی مرکز بنا کر ملی سماجی فلاحی کاموں کو انجام دیا جاسکتا ہے۔ سجادہ نشین خسرو پاشا نے مزید کہا کہ سکولرزم، بھائی چارہ، شاعری اور کتابوں کے حد تک محدود نہ رہتے ہوئے زمینی سطح اور عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.