ETV Bharat / state

Karnataka State Government Muslim Employees Association:کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے 2022 ڈائری کی رسم اجرا

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 1:36 PM IST

گلبرگہ میں مسلم ایمپلائیز ایسو سی ایشن Karnataka State Government Muslim Employees Association کی جانب سے منعقد ڈائری رسم اجرائی تقریب میں محؒلف مذاہب کے ماننے والے افراد نے شرکت کی۔اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن
مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح ا مسال بھی 2022 ڈائری کی رسم اجرا Launch of 2022 diary انجمن ترقی اردو ہند ہال میں منعقد ہوا۔

مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن

اس دوران اسٹیج پر ہر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔اور قومی یکجہتی گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی۔

اس موقع پر سکھ سماج کے گرمیت سنگھ نے کہابھارت گنگا جمنا تہذیب کا ملک ہے ۔یہاں پر مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد ایک ساتھ رہتے اور بستے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کی قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کی مثال دی جاتی ہے۔اس ملک کے آزادی کے لئے ہر مذہب کے لوگوں نے اپنی جان مال کی قربانی دی ہے۔اس ملک کے قومی یکجہتی کو کوئی تھوڑ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ذات پات کے نام پر نفرت کی بیج بونے کی کوشش نہ کی جائے۔

اس دوران سینر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہاکہ ملک میں سیکولر ازم کو برقرار رکھنے کے لئے ہر مذاہب کے رہنماؤں کا اسی طرح متحد ہونا بہت ضروری ہے۔آج چند فرقہ پرست تنظمیں ملک کے بھائی چارگی پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس موقع پر سماجی،ملی،مذہبی،تعلیمی،صحافی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو تہنت پیش کی۔

مزید پڑھیں:Monthly Naat Program in Gulbarga: گلبرگہ میں ماہانہ محفل نعت کا انعقاد

اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ایسوسی ایشن کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے تمام مذاہب کے رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.