ETV Bharat / state

Same-sex Marriage 'شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن؟'

author img

By

Published : May 4, 2023, 4:27 PM IST

ہم جنس شادی سے متعلق سوال پر ہائی کورٹ کے وکیل انور علی نے اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش ہے، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن ہے؟ انور علی نے کہا کہ سماج میں میریج انسٹی ٹیوشن یا شادی کا نظام ہی اس لئے بنایا گیا ہے تا کہ ہم اپنے نسل کو آگے بڑھا سکیں۔

'شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن؟'
'شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن؟'

'شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن؟'

بنگلور: ہم جنس شادی کا معاملہ عدالت عظمی میں آئینی بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ عدالت کے مطابق یہ معاملہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ اس کی سماعت کر رہی ہے۔ حالانکہ ہم جنس شادی کی اجازت دیے جانے کے خلاف نہ صرف مسلم تنظیموں بلکہ ہندو تنظیموں نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ہائی کورٹ کے وکیل انور علی سے بات کی۔ ہم جنس شادی سے متعلق سوال پر ہائی کورٹ کے وکیل انور علی نے اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کا مقصد پچوں کی پیدائش ہے، ہم جنس شادی میں یہ کیسے ممکن ہے؟

انور علی نے کہا کہ سماج میں میریج انسٹی ٹیوشن یا شادی کا نظام ہی اس لئے بنایا گیا ہے تا کہ ہم اپنی نسل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ شادی سے متعلق ہندو میریج ایکٹ، محمدن مسلم میریج ایکٹ اور اسپیشل میریج ایکٹ میں سیکشنز کلیئر ہیں کہ شادی دو مختلف جنس کے درمیان ہو۔ اگر یہ ریکگنائزڈ جنڈرز یعنی مرد و خاتون کے درمیان نہ ہو کر ہم جنس کے درمیان ہو تو یہاں پر شادی کا مقصد ہی فوت یوجاتا ہے کیوں کہ بچے پیدا ہونے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہوگی۔

بتا دیں کہ بھارت میں ہم جنس شادی پر اس وقت بحث ہو رہی ہے اور سپریم کورٹ نے 27 اپریل کو دلائل بے نتیجہ رہنے پر دوبارہ سماعت شروع کی۔ اس سے قبل 27 اپریل کو سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا تھا کہ وہ 3 مئی کو اپنے جواب کے ساتھ واپس آئے جو ہم جنس جوڑوں کو ان کی ازدواجی حیثیت کی قانونی شناخت کے بغیر بھی دیے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے یہ سوال اس مشاہدے کے بعد اٹھایا کہ مرکز کی جانب سے ہم جنس کے ساتھیوں کے ساتھ رہنے کے حق کو بنیادی حق کے طور پر قبول کرنا اس کے سماجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے اس پر 'مساوی ذمہ داری' ڈالتا ہے، جو کہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Same-sex Marriage ہم جنس شادی کے مسئلے پر شیعہ علماء کا رد عمل

ملک بھر سے ہم جنس پرستوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی شادی ایکٹ کے تحت ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دی جانی چاہیے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے ہم جنس شادی کی قانونی توثیق کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے مرکز کی عرضیوں کا نوٹس لیا کہ ’محبت کا حق، ساتھ رہنے کا حق، اپنے ساتھی کو منتخب کرنے کا حق، اپنے جنسی رجحان کو منتخب کرنے کا حق' بنیادی حق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.