ETV Bharat / state

Same-sex Marriage ہم جنس شادی کے مسئلے پر شیعہ علماء کا رد عمل

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 8:10 AM IST

Updated : Apr 27, 2023, 11:37 AM IST

شیعہ علماء کا رد عمل
شیعہ علماء کا رد عمل

ہم جنس شادی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ ہم جنسوں سے شادی کی مخالفت نہ صرف مسلم تنظیموں بلکہ کچھ ہندوں تنظیموں کی جانب سے بھی کی جارہی ہے۔

شیعہ علماء کا رد عمل

دہلی: ہم جنس شادی کا معاملہ عدالت عظمی میں آئینی بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ عدالت کے مطابق یہ معاملہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ جس میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس ہیما کوہلی، جسٹس پی ایس نرسمہا، جسٹس ایس کے کول، اور جسٹس ایس آر بھٹ ہیں وہ اس کی سماعت کر رہی ہے۔ حالانکہ ہم جنس شادی کی اجازت دیے جانے کے خلاف نہ صرف مسلم تنظیموں بلکہ ہندو تنظیموں نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شیعہ فرقے کے مذہبی رہنماؤں سے بھی بات کی اور ان سے ہم جنس شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ان کا اس معاملے پر کیا نظریہ ہے۔ اس پر آل آنڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہا کہ واضح طور پر اسلام پاکیزہ ترین مذہب ہے اور دنیا میں جتنے بھی مذاہب ہیں وہ تمام اس غیر فطری اور غیر انسانی طریقہ ہم جنس پرستی کو کبھی قبول نہیں کرتے۔

انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قوانین جو دنیا کے متعدد ممالک میں پاس کیے گئے، کم از کم ایسے گھناؤنے قوانین کے لیے ہمارے ملک میں جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ یورپ کا معاشرے جنہوں نے شہوت پرستی میں ہم جنس پرستی جیسے قوانین کو نافذ کیا وہ یہیں نہیں رکیں گے، بلکہ کل جانور کے ساتھ شہوت کا مسئلہ اٹھے گا، اس کے بعد دوسرے گندے عمل کے لیے اجازت طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Same Sex Marriage Issue ہم جنس شادی پیچیدہ مسئلہ، اسے پارلیمنٹ پر چھوڑدیں: مرکز

وہیں اہل بیت کاؤنسل آف انڈیا کے صدر مولانا محمد رضا رضوی غیراوی نے کہا کہ اگر نسانیت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو انسان دو مخالف جنس کے ذریعے ہی وجود میں آتا ہے، یہ ایسی روش ہے جو صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی رائج ہے یہ ہم جنس پرستی سے متعلق جو آوازیں اٹھ رہی ہے آزادی کے نام پر اس کا کوئی فلسفہ سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ اس کے پیچھے ہدف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تکثیر نسل عنوان ہے تو تکثیر نسل اسی وقت ممکن ہے جب دو مخالف جنس ہوں۔ ہم جنس ہوں تو وہ ایسی صورت میں سوائے زندگی کے بربادی کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔

Last Updated :Apr 27, 2023, 11:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.