ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Passes Anti-Conversion Bill: کرناٹک اسمبلی میں انٹی کنورژن بل پاس

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 5:46 PM IST

Updated : Dec 23, 2021, 7:20 PM IST

مختلف حلقوں سے تنقید اور مخالفت کے باجود کرناٹک اسمبلی میں تبدیلی مذہب مخالف بل 2021 پاس ہوگیا۔

a
a

اپوزیشن کی جانب سے انٹی کنورژن بل پر بحث کی اجازت دینے کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران کرناٹک انٹی کنورژن بل کو منظور کر لیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کرناٹک اسمبلی نے تبدیلی مذہب مخالف بل منظور Karnataka Assembly Passes Anti-Conversion Bill کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تبدیلی مذہب کے حوالے سے بل میں تعزیری دفعات رکھی گئی ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جو لوگ اپنا مذہب ترک کر کے دوسرا مذہب اختیار کرنا چاہتے ہیں، انہیں دو ماہ قبل ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی ہوگی۔

کرناٹک اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان تبدیلی مذہب مخالف بل منظور کر لیا۔ کابینہ نے 20 دسمبر کو تبدیلی مذہب مخالف بل کو منظوری دی تھی۔ ریاستی وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے منگل کو اسمبلی میں بل پیش کیا۔

اس بل کو جب ایوان میں پیش کیا گیا تھا تب کانگریس اراکین اسمبلی نے ہنگامہ کیا۔ یہاں تک کہ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ایوان میں تبدیلی مذہب مخالف بل کی کاپی پھاڑ دی تھی جس کے بعد کانگریس ممبران اسمبلی نے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔ بدھ کو کرناٹک اسمبلی میں تبدیلی بل پر بحث ہوئی۔

کانگریس شروع سے ہی اس بل کی مخالفت کر رہی تھی۔ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا تھا کہ ہم اس بل کے خلاف ہیں کیونکہ یہ عوام اور آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Last Updated :Dec 23, 2021, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.