ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم، چھ بجے تک 72.18 فیصد پولنگ، اب نظریں ایگزٹ پول پر

author img

By

Published : May 10, 2023, 7:29 AM IST

Updated : May 10, 2023, 10:44 PM IST

karnataka
karnataka

18:46 May 10

کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم، نتائج کا اعلان 13 مئی کو

کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ ریاست کے کچھ حصوں میں معمولی جھڑپوں کے علاوہ پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں کُل 72.18 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

17:38 May 10

ووٹ ڈالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے، جسٹس سنتوش ہیگڑے

ووٹ ڈالنا ہماری اہم ذمہ داری ہے، جسٹس سنتوش ہیگڑے

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج و سابق کرناٹک لوکایکتا جسٹس سنتوش ہیگڈے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک حق ہے بلکہ ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹینگ کے ذریعہ ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

17:36 May 10

فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے، کے رحمان خان

رقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے، کے رحمان خان

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر کے رحمان خان نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ سبھی اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ ریاست کو امن و امان میں رکھنے کے لیے فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے۔

17:35 May 10

اس مرتبہ ہم ووٹ اپنے مستقبل کے لئے دے رہے ہیں، ووٹرز

اس مرتبہ ہم ووٹ اپنے مستقبل کے لئے دے رہے ہیں، ووٹرز

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کئی ووٹرز نے کہا کہ اس مرتبہ ہم ووٹ اپنے مستقبل کے لئے دے رہے ہیں۔ بتا دیں کہ کئی ووٹرز اپنا نام ووٹر لیسٹ میں نہ ہونے کے سبب پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ دراصل کئی افراد کے نام الیکٹورل کی فہرات میں موجود نہیں ہے۔

16:45 May 10

پولنگ بوتھ پر الگ الگ واقعات میں دو ووٹرز کی موت

پولنگ بوتھ پر الگ الگ واقعات میں دو ووٹرز کی موت ہو گئی۔ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیلگاوی ضلع کے ایک بوتھ پر قطار میں کھڑے ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوگئی، وہیں بیلور کے چکولے میں ووٹ ڈالنے کے چند منٹ بعد جیانا نام کی خاتون کی موت ہوگئی۔

16:44 May 10

پولنگ کے دوران کم از کم تین مقامات سے پُرتشدد واقعات

پولنگ کے دوران کم از کم تین مقامات سے پرتشدد واقعات
پولنگ کے دوران کم از کم تین مقامات سے پرتشدد واقعات

پولیس ذرائع کے مطابق کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے دوران کم از کم تین مقامات سے پُرتشدد واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ وجئے پورہ ضلع کے باسوانا باگے واڑی تعلقہ کے مسابینال گاؤں میں کئی مشتعل دیہاتیوں نے کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں، وی وی پی اے ٹی (ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل) مشینوں کو تباہ کر دیا اور پولنگ افسران کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ دیگر دو واقعات بالترتیب بنگلورو کے پدمنابھ نگر حلقہ اور بلاری ضلع کے سنجیواریانا کوٹ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

16:27 May 10

فرقہ پرست طاقتوں کو ہٹانے کے لئے ووٹ ضرور کریں، رضوان ارشد

رضوان ارشد

شیواجی نگر حلقے کے ایم ایل اے و کانگریس لیڈر رضوان ارشد حلقے کے پولنگ بوتھ پہونچے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر رضوان ارشد نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ووٹ ضرور کریں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنا ضروری ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھا جاسکے۔ ووٹنگ میں اس بار خواتین کی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ آج چھٹی کا نہیں بلکہ ووٹ ڈالنے کا دن ہے لہٰذا گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کریں کیوں کہ ووٹنگ نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

15:56 May 10

کرناٹک میں صبح 7 بجے سے پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ دوپہر تین بجے تک 52 فیصد پولنگ ہو چکی ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹنگ جاری ہے۔ کرناٹک میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ ضلع اڈپی میں 60.29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں بی بی ایم پی جنوبی ضلع میں سب سے کم 40.28 فیصد۔

15:26 May 10

کرناٹک کی عوام کانگریس کے ساتھ ہے، بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ بی جے پی 13 مئی کو سبق سیکھے گی کیونکہ عوام کانگریس کے ساتھ ہے۔

15:02 May 10

ریاستی وزیر اور ٹپٹور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار بی سی ناگیش اور ان کے اہل خانہ نے ٹیپٹور میں اپنا ووٹ ڈالا۔

ٹپٹور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار بی سی ناگیش اور ان کے اہل خانہ نے ٹیپٹور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وہیں دوسری طرف منگلورو کے باجپے پولیس اسٹیشن میں کانگریس کارکنان نے مگلورو نارتھ جنتا دل (سیکولر) امیدوار بی اے محی الدین باوا کے حامیوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے دو کانگریسی کارکن نظام اور حاشر کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ باوا نے حال ہی میں کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد جے ڈی (ایس) میں شامل ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانگریس کارکنان نے ایک کار کو روکا۔ الزام لگایا گیا کہ جے ڈی (ایس) امیدوار ووٹروں میں تقسیم کرنے کے لیے کار میں پیسے لائے تھے، جس کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

14:09 May 10

دوپہر ایک بجے تک 37 فیصد پولنگ

کرناٹک میں صبح 7 بجے سے امن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں دوپہر ایک بجے تک 37.25 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

14:01 May 10

جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے: کانگریس صدر

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جنتا دل (سیکولر) جے ڈی ایس کے ساتھ انتخابات کے بعد اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی کو واضح اکثریت ملے گی۔

14:01 May 10

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے ووٹ ڈالا

جے ڈی ایس کے سربراہ و سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا اور ان کی اہلیہ چننما نے ہاسن کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

13:52 May 10

پولنگ بوتھ کے باہر ایک شخص کی موت

ضلع ہاسن میں ووٹ دے کر بولنگ بوتھ سے باہر نکلتے وقت ایک شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ہے۔ بیلور تعلقہ کے چکولے گاؤں کے 49 سالہ جے انا ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ بوتھ پر آئے اسی دوران انہیں دل کا دور پڑا اور گر پڑے جس کے بعد ان کی موت ہوگئی ۔

13:27 May 10

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ووٹ ڈالا

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور ان کی بیوی رادھا بائی کھڑگے نے کلبرگی کے ایک پولنگ بوتھ پر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

13:03 May 10

پولنگ اسٹیشن میں ایک خاتون کی موت

بیلگاوی ضلع کے یارازاروی گاؤں کے پولنگ اسٹیشن پر ایک 68 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے۔پولنگ اسٹیشن پر خاتون ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچی اسی دوران وہ گر گئی جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت پرووا ایشورا سد نالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

12:54 May 10

کنڑا اداکار دالی دھننجے نے ووٹ ڈالا

کنڑ اداکار دالی دھننجے اور ان کے اہلخانہ نے ارسیکیرے کے گاؤں کالینہلی میں اپنا ووٹ ڈالا۔

12:33 May 10

ایک اچھی حکومت لانے کے لیے بڑھ چڑھ کر ووٹ کریں: مرکزی وزیر

  • #WATCH | "Voters should come to polling booths and vote in high percentage and bring a good government," says Union Minister & BJP leader Shobha Karandlaje pic.twitter.com/rDvp1hQqOd

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے ووٹ ڈالنے کے لیے بنگلورو کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر آنا چاہیے اور بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔ عوام کو ایک اچھی حکومت لانی چاہیے۔

12:27 May 10

بی جے پی کو اکثریت مل رہی ہے، اس لیے الیکشن کے بعد جے ڈی ایس سے کوئی اتحاد نہیں: یدی یورپا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، اس لیے حکومت بنانے کے لیے جے ڈی ایس کے ساتھ انتخابات کے بعد اتحاد کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔یدی یورپا نے شکاری پورہ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہینگ مینڈیٹ کے سوال پر، انہوں نے کہا، "حکومت بنانے کے لیے جے ڈی ایس کے ساتھ انتخابات کے بعد اتحاد بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ بی جے پی کو مکمل اکثریت ملنے والی ہے۔"

11:47 May 10

صبح 11 بجے تک 20.99 فیصد ووٹ ڈالے گئے

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ صبح گیارہ بجے تک 20.99 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

11:43 May 10

کانگریس پارٹی کو 130 -135 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی

کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی زبردست اکثریت سے کے ساتھ جیت درج کرے گی...ہمیں 130-135 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

11:33 May 10

یہ میرا آخری الیکشن ہے اب الیکشن نہیں لڑوں گا: سدارامیا

  • #WATCH | "There is a tremendous response from the voters. I will get more than 60 % of the votes. Congress will form the government on its own. I am not going to retire but I will not contest elections. This is my last election," says Former Karnataka CM and Congress leader… pic.twitter.com/ZVdz5o9gIW

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر سدارامیا نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ووٹرز کی جانب سے زبردست رد عمل سامنے آرہا ہے۔ میں 60 فیصد ووٹ حاصل کروں گا، کانگریس اپنے بل پر حکومت بنائے گی۔ میں ریٹائرڈ نہیں ہورہا ہوں، لیکن میں الیکشن نہیں لڑونگا یہ میرا آخری الیکشن ہے۔

11:28 May 10

سابق کرکٹر جواگل سری ناتھ نے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی

  • #WATCH | #KarnatakaElection | Former cricketer Javagal Srinath cast his vote at a polling station in Mysuru.

    He says, "...I request people to come, vote & choose a good leader for good democracy. I also voted...We must participate in democracy..." pic.twitter.com/RRDGX9l8W3

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 [" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ["> [

سابق کرکٹر جواگل سری ناتھ نے میسور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں، ووٹ کریں اور اچھی جمہوریت کے لیے ایک اچھے لیڈر کا انتخاب کریں۔ میں نے بھی ووٹ دیا...ہمیں ڈیموکریسی میں حصہ لینا چاہیے۔

11:25 May 10

سابق وزیر اعلیٰ و جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے خاندان کے ساتھ رام نگر میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

11:23 May 10

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ووٹ ڈالا

کرناٹک کانگریس کے صدر اور کنک پورہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار ڈی کے شیوکمار نے رام نگر کے کنک پورہ میں واقع مندر میں پوجا کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

11:07 May 10

11:04 May 10

اداکار اوپیندر راؤ نے ووٹ ڈالا

اداکار اوپیندر راؤ نے بنگلورو کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ووٹ ڈالا ۔

11:02 May 10

کانگریس کارکنان گیس سلنڈر لے کر سڑکوں پر

بنگلور کے راجراجیشوری نگر علاقے میں کانگریس کارکنان ایل پی جی گیس سلنڈر کو مالا پہنارہے ہیں اور اس کے قریب اگربتیاں جلا رہے ہیں۔

10:55 May 10

تیجسوی سوریہ نے حق رائے دہی کا استعمال

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے بنگلور میں ووٹ ڈالا ۔

10:51 May 10

یادگیر کے ضلع ڈپٹی کمشنر نے ووٹ کاسٹ کیا

یادگیر ضلع الیکشن افسران و ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

10:51 May 10

بنگلور کے کمشنر نے ووٹ ڈالا

بنگلور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر تشار گریناتھ نے بیاٹ رائن پورہ اسمبلی حلقے کے جکوری پولنگ اسٹیشن پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

10:35 May 10

کانگریس کو 130 سے زائد سیٹیں ملیں گی: سدارامیا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہا کہ میں مسلسل کہہ رہا ہوں کہ کانگریس کو 130 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، یہ 150 سیٹوں تک بھی جا سکتی ہے۔

10:31 May 10

کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار مینا نے ہیبل حلقہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔

10:30 May 10

'وزیر اعلی کے نام کا اعلان ہائی کمان و ایم ایل ایز کریں گے'

کرناٹک کانگریس کے کار گزار صدر و سابق ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم 125 سے زائد سیٹوں پر واضح اکثریت حاصل کریں گے۔ وزیر اعلی کے عہدے کے لیے 2 سے 3 نام ہیں، ہائی کمان و کانگریس ایم ایل ایز اس کا فیصلہ کریں گے۔

10:29 May 10

ہم بھاری اکثریت سے واپسی کریں گے

کرناٹک کے وزیر اعلی بسوا راج بومئی نے کہا کہ ہمیں 100 فیصدر یقین ہے کہ ہم بھاری اکثریت سے واپسی کریں گے۔

10:19 May 10

کسی بھی تنظیم پر پابندی لگانے کا اختیار مرکزی حکومت کے پاس ہے: جگدیش شیٹر

  • #WATCH | On Karnataka Congress manifesto mentioning the ban on Bajrang Dal, party's candidate from Hubli-Dharwad-Central, Jagadish Shettar says, "It is not a debatable question. I have already said on so many occasions that banning of any org, if it is against the Constitution,… pic.twitter.com/zSg62gVjas

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہبلی دھارواڑ حلقہ سے امیدوار جگدیش شیٹر نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس دوران بجرنگ دل پر پابندی لگانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تنظیم آئین کے خلاف ہے تو اس پر پابندی لگانے کا اختیار مرکزی حکومت کے پاس ہے نا ہی ریاستی حکومت کو ۔۔

10:09 May 10

صبح نو بجے تک 8.26 فیصد ووٹ ڈالے گئے

کرناٹک میں آج صبح 7 بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ صبح 9 بجے تک 8.11 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

09:44 May 10

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت آئے گی، دی کیرالا اسٹوری کا کوئی اثر نہیں ہوگا

  • #WATCH | "I am 100% that my husband will win. Congress govt will come. It (The Kerala Story) will not have any effect in Karnataka. I appeal to people to vote for Congress," says wife of Karnataka Congress president DK Shivakumar#KarnatakaElections pic.twitter.com/tYNDK0jwIC

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی بیوی نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میرے شوہر کامیاب ہوں گے۔ریاست میں کانگریس کی حکومت آئے گی۔ کرناٹک میں اس (دی کیرالہ اسٹوری) کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میں لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوں۔

09:44 May 10

کانگریس پارٹی کو 141 سیٹیں ملیں گی

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ مجھے 200 فیصد یقین ہے کہ کانگریس پارٹی کو 141 سیٹیں سیٹیں ملیں گی ۔ ہم واضح اکثریت سے جیت درج کریں گے

09:44 May 10

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی

  • #WATCH | "People should come out and vote. The assurances given by my party have been fulfilled and I hope that people will accept the party whose assurances have been fulfilled," says Former Karnataka CM & BJP leader Sadananda Gowda#KarnatakaElections pic.twitter.com/d85rdiN78N

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر سدانند گوڑا نے کہا کہ عوام باہر نکلیں اور ووٹ کریں۔ میری پارٹی کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ لوگ ہماری پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

09:44 May 10

بوتھ نمبر 178 چمنور گاؤں میں پولنگ روک دی گئی

کانگریس پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے و چٹا پور اسمبلی حلقہ سے امیدوار، پریانک کھرگے نے الزام لگایا کہ بوتھ نمبر 178 چمنور گاؤں میں پولنگ روک دی گئی ہے کیونکہ پریزائیڈنگ آفیسر لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے آمادہ کر رہا ہے۔

09:44 May 10

عوام گیس سلینڈر کو دیکھ کر ووٹ کریں : کانگریس صدر

  • #WATCH | Karnataka Congress president & party's candidate from Kanakapura, DK Shivakumar says, "...I am appealing to everyone, please cast a vote by looking at our gas cylinders. I have advised all my leaders to put a gas cylinder outside the booth and put a garland on it..."… https://t.co/sXWrC2VyI5 pic.twitter.com/ERVRojpoh1

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کانگریس کے صدر اور کنکا پورہ سے پارٹی کے امیدوار، ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ میں سب سے اپیل کر رہا ہوں، براہ کرم ہمارے گیس سلنڈروں کو دیکھ کر ووٹ ڈالیں۔ میں نے اپنے تمام لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بوتھ کے باہر گیس سلنڈر رکھ دیں اس پر ایک مالا رکھ دیں۔

09:37 May 10

بی جے پی اپنے بل پر حکومت بنائے گی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی

مرکزی وزیر اور دھارواڑ حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرہلاد جوشی اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ہبلی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگ جمہوریت کے اس تہوار کو بڑے پیمانے پر منارہے ہیں۔لوگ بی جے پی کی ڈبل انجن والی سرکار بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی اپنے بل پر حکومت بنائے گی۔

09:36 May 10

کرناٹک بی جے پی کے صدر ووٹنگ کے لیے پولنگ بوتھ پہنچے

کرناٹک بی جے پی کے صدر نلین کمار کٹیل ووٹنگ کے لیے منگلورو میں پولنگ بوتھ پر پہنچے ۔

09:27 May 10

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے ووٹ ڈالا

  • #WATCH | I've voted and done my duty towards democracy. It's a privilege to vote in my constituency. I will win by a record margin. People of Karnataka will vote for positive development and BJP will get a comfortable majority," says Karnataka CM Basavaraj Bommai… pic.twitter.com/4rumkWTJ7i

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے شیگاؤں میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تئیں اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔ اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بھاری اکثریت سے جیت درج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگ پوزیٹیو ڈویلپمنٹ کے لیے ووٹ دیں گے اور بی جے پی کو واضح اکثریت ملے گی۔انہوں نے ووٹنگ سے قبل کاویری کے گایتری مندر میں پوجا کی۔

09:15 May 10

ایک خاندان کے 65 سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

چکبالاپور حلقہ کے ایک ہی خاندان کے 65 سے زیادہ افراد نے ایک ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس خاندان کے افراد انتخابات میں ایک ساتھ ہی ووٹنگ کے لیے آتے ہیں۔

08:55 May 10

کنڑا اداکارہ امولیا نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

کنڑ اداکارہ امولیا اور ان کے شوہر نے بنگلورو کے آر آر نگر میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

08:52 May 10

06:32 May 10

کرناٹک میں صبح 7 بجے سے جاری ووٹنگ کا اختتام ہو گیا ہے۔ چھ بجے تک 72.18 فیصد پولنگ ہوئی۔ رام نگرم میں سب سے زیادہ 78.22 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے جبکہ بی بی ایم پی شمالی ضلع میں شام 5 بجے تک سب سے کم 50.02 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر اعلی بومئی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے ووٹ کریں۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا کہ جس طرح سے ہماری پارٹی نے انتخابی مہم چلائی اور جس طرح لوگوں کا تاثر ملا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور کرناٹک کی ترقی کے لیے ووٹ دیں۔

نرملا سیتا رمن نے اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے بنگلورو کے وجے نگر پولنگ بوتھ پر پہنچیں۔

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا نے اپنے خاندان کے ساتھ شکاری پورہ کے شری ہُچرائے سوامی مندر میں درشن اور پوجا کی۔ ان کے بیٹے بی وائی وجےندر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک ترقی پسند، شفاف اور فلاحی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کا استقبال بھی کیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ عوام فلاحی حکومت کا انتخاب کرے گی۔

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی کرناٹک کے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'میں کرناٹک کے تمام ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ انتخاب کرناٹک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم ہے، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ایک ایسی حکومت بنائے جو ریاست کی ترقی کو جاری رکھے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہو۔

اداکار پرکاش راج نے شانتی نگر میں ووٹ ڈالا۔

معروف اداکار پرکاش راج بنگلور کے شانتی نگر میں سینٹ جوسیف اسکول کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی۔

کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ پرامن اور منصفانہ پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پانچ کروڑ 31 لاکھ 33 ہزار 54 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست میں کل 58,545 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور جہاں ووٹر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بٹن کو دبا کر 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ کل 2615 امیدواروں میں سے 2430 مرد اور 184 خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر امیدوار ہیں۔

اس پولنگ میں 11 لاکھ 71 ہزار 558 نوجوان ووٹرز پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کل ووٹروں میں سے پانچ لاکھ 71 ہزار 281 معذور افراد ہیں اور 12 لاکھ 15 ہزار 920 ایسے ووٹر ہیں، جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے۔ پولنگ کے دوران 76,202 ووٹر ویری فی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) مشینوں کا استعمال کیا جانا ہے۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کو پرامن اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بوگس ووٹنگ کو روکنے اور پولنگ میں لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ کمیشن کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک پولنگ اسٹیشن پر چہرے کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔کسی بھی الیکشن میں اس قسم کی ٹیکنالوجی پہلی بار استعمال کی جائے گی۔

اس بار ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

امت شاہ نے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پولنگ کے دن، میں کرناٹک کے ہمارے بہنوں اور بھائیوں سے ریاست میں اچھی حکمرانی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔ آپ کا ایک ووٹ عوام اور ترقی کی حامی حکومت کو یقینی بنا سکتا ہے جو ریاست کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے تقریباً ایک مہینے تک مہم چلانے کے بعد اب ریاست کے عوام کی باری ہے جو آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ جس کے بعد 13 مئی کو نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کا تاج برقرار رکھنے میں کامیاب رہتی ہے یا کانگریس اس سے چھیننے میں کامیاب ہوتی ہے۔

Last Updated :May 10, 2023, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.