ETV Bharat / state

Kalyan Karnataka Urdu Journalist Association کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں پھل کی تقسیم

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:30 PM IST

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن نے یوم اردو صحافت کے موقع پر بیدر کے زچہ بچہ سرکاری ہسپتال میں خواتین کے درمیان دودھ اور پھل تقسیم کئے۔ تنظیم کی اس پہل پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں پھل کی تقسیم
کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں پھل کی تقسیم

‌بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے یوم اردو صحافت کے موقع پر شہر بیدر کے قدیم علاقہ میں واقع 100 بستر والے زچہ اور بچہ ‏(CH) سرکاری ہسپتال میں زیر علاج خواتین کے درمیان پھل اور دودھ تقسیم کئے۔

زچہ اور بچہ سرکاری اسپتال کے اڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد سہیل کی نگرانی میں وہاں وارڈس میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مولانا مفتی افسر ندوی خازن نے کہاکہ یوم صحافت کے موقع پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن بیدر کی جانب سے شہر کے زچہ اور بچہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھل اور دودھ کی تقسیم عمل میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ہر سال 27 مارچ کو یوم اردو صحافت مناتی ہے کیونکہ 27 مارچ 1822 کو Jam-i-Jahan-Numa نامی اردو ہفت روزہ اخبار شروع ہوا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے ہر سال 27 مارچ کو یوم اردو صحافت منایا جاتا ہے۔ کلیان کرناٹک کا اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم اردو صحافت کے حوالے سے کی پروگرام منعقد کئے ہیں جن میں سے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھل اور دودھ کی تقسیم بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Journalism Day in Bidar بیدر میں یوم اردو صحافت پروگرام

اس موقع پر انہوں نےزچہ بچہ خواتین کے سرکاری ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرمحمد سہیل وہ دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ کلیان کرنا تک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر کے صدر محمد یوسف رحیم بیدری، خازن مولانا مفتی افسر علی ندوی . اراکین اور صحافیوں میں سراج احسن شادمان محمد سلطان فوٹو گرافر محمد عامر پر نیل، محمد احمد حسین ، جناب محمد مظہر، جناب اظہر احمد خان اور دیگر کے علاوہ سرجن ڈاکٹر ناگراج (بسواکلیان) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.