ETV Bharat / state

Humayun Seth on Congress Govt کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے بہت امیدیں، ہمایوں سیٹھ

author img

By

Published : May 20, 2023, 10:01 PM IST

Updated : May 21, 2023, 9:42 AM IST

کرناٹک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سماجی کارکن ہمایوں سیٹھ نے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار کے دوران گزشتہ چند سالوں میں کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے اور اب چونکہ کانگریس اقتدار میں آئی ہے، تو راحت محسوس کریں گے۔

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے امیدیں، ہمایوں سیٹھ
کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے امیدیں، ہمایوں سیٹھ

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے امیدیں، ہمایوں سیٹھ

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے کنٹھیروا اسٹیڈیم میں کرناٹک کی نئی حکومت کو تشکیل دیا گیا، سدرامیہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر اور ڈی کے شیوا کمار نائب وزیر اعلی کے طور پر گورنر تھاورچند گہلوت کی موجودگی میں حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ ریاست بھر سے آئے ہوئے تھے اور ایک بڑی ہجوم نے اس پروگرام کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر کنٹھیروا اسٹیڈیم کے روبرو پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد جانے مانے سماجی کارکن ہمایوں سیٹھ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار کے دوران گزشتہ چند سالوں میں کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے اور اب چونکہ کانگریس اقتدار میں آئی ہے، تو راحت محسوس کریں گے۔

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے امیدیں، ہمایوں سیٹھ
کرناٹک میں کانگریس کی حکومت سے امیدیں، ہمایوں سیٹھ

ہمایوں سیٹھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نہ صرف بد عنوانی و فرقہ پرستی کا فارمولا اپنایا، جس کی وجہ سے ریاست میں افرا تفری کا ماحول رہا اور اسی کے چلتے ریاست میں کسی بھی طرح کے کوئی خاص ترقیاتی کام نہیں ہو پائے۔ ہمایون سیٹھ نے امید جتائی کہ کانگریس اقتدار میں آتے ہی اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Oath-taking Ceremony سدارامیا نے وزیر اعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

ہمایوں سیٹھ نے کہا کہ حکومت نئی ہے، نئی جھاڑو کی طرح اچھی صفائی کرےگی، لہٰذا یہاں پر یہ ضروری ہے کہ سماجی تنظیمیں اپنا رول ادا کریں اور حکومت پر دباؤ بنائیں تاکہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا سکے۔ یومایوں سیٹھ نے کہا کہ کرناٹک انتخابات کے نتائج براہ راست آنے والے پارلیمانی الیکشنز پر ہونگے۔

Last Updated :May 21, 2023, 9:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.