ETV Bharat / state

ایگزٹ پولز ناقابل یقین، ہر کوئی جانتا ہے کہ کرناٹک میں کیا ہوا: شیو کمار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 9:09 AM IST

Updated : Dec 3, 2023, 11:46 AM IST

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد گذشتہ دنوں ایگزٹ پولز جاری کیے گئے ہیں جس میں کہیں بی جے پی کو کامیاب بتایا گیا تو کہیں کانگریس کی جیت دکھائی گئی۔ D.K. Shivakumar on exit polls of five states

D.K. Shivakumar
D.K. Shivakumar

بنگلورو: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز کے بعد پارٹی انہیں جو بھی ذمہ داری دے گی وہ اس ذمہ داری کو لینے کے لئے تیار ہیں۔

ایگزٹ پول پر ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیوکمار نے کہاکہ "میں ذاتی طور پر ایگزٹ پول پر یقین نہیں رکھتا۔ آپ سب جانتے ہیں کہ کرناٹک میں ایگزٹ پول کا کیا ہوا"۔ انہوں نے کہا کہ "صرف زمین پر وقت گزارنے اور عوام کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے لوگ ہی حقیقت کو جانتے ہیں۔ ایگزٹ پول اندازے پر مبنی ہوتے ہیں اور کسی ریاست کی پوری تصویر کی عکاسی نہیں کرتے"۔

  • #Karnataka Deputy Chief Minister #DKShivakumar has said that he is ready to take responsibility that the party gives him after the announcement of exit polls predicting fractured verdict in the state Assembly polls.

    Responding to a reporter's query on the exit poll projections,… pic.twitter.com/gIY2o5PAm3

    — IANS (@ians_india) December 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کچھ ریاستوں میں معلق اسمبلی کے پیش نظر کانگریس کے اراکین اسمبلی کو بنگلورو میں رکھے جانے کے سوال پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ کانگریس پارٹی راجستھان سمیت بیشتر ریاستوں میں برسراقتدار آئے گی۔ اگر ضرورت ہو تو ہم پارٹی کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے"۔

کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار کے ان بیانات کے باعث قومی سطح پر ایک بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ شیوکمار نے پہلے کانگریس پارٹی کے لیے بحرانی صورتحال کو سنبھالا تھا۔ شیوکمار نے بنگلورو کے مضافات میں ایک ریزورٹ میں کانگریس اراکین اسمبلی کی دیکھ بھال کی تھی جب کانگریس حکومت کو بی جے پی کے شکار کا خدشہ تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ شیوکمار کو بی جے پی نے نشانہ بنایا تھا اور انہیں پہلے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں جیل بھیجا گیا تھا۔ اس سے پہلے شیوکمار نے کہا تھا کہ ان کے پاس بی جے پی میں شامل ہونے اور جیل جانے کے درمیان دو راستے تھے اور انہوں نے بعد کا انتخاب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایگزٹ پول: راجستھان میں بی جے پی آگے، کانگریس کو چھتیس گڑھ میں سبقت، تلنگانہ میں بی آر ایس کو نقصان اور مدھیہ پردیش میں کانٹے کا مقابلہ

واضح رہے کہ 30 نومبر کو تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے ایگزٹ پولز جاری کیے گئے ہیں۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Dec 3, 2023, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.