ETV Bharat / state

ایگزٹ پول: راجستھان میں بی جے پی آگے، کانگریس کو چھتیس گڑھ میں سبقت، تلنگانہ میں بی آر ایس کو نقصان اور مدھیہ پردیش میں کانٹے کا مقابلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 7:13 PM IST

Updated : Nov 30, 2023, 10:18 PM IST

ملک کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ایگزٹ پول ایک طرح کا سروے ہے جو لوگوں کی اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کے فوری بعد کی رائے کو ظاہر کرتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابات کے اختتام کے ساتھ ہی ملک کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پانچوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی اتوار 3 دسمبر کو ہوگی۔

نیوز 18 کے سروے کے مطابق، کانگریس کا مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور تلنگانہ میں بی آر ایس کے ساتھ سخت مقابلہ ہے جبکہ راجستھان میں بی جے پی آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں فی الحال کانگریس واضح برتری حاصل کر رہی ہے۔ وہیں پولس آف پولز کے مطابق مدھیہ میں بی جے پی کو 116 سیٹیں، کانگریس کو 111 اور دیگر کو 3 سیٹیں۔ وہیں راجستھان میں بی جے پی کو 115 سیٹیں، کانگریس کو 71 اور دیگر کو 13 سیٹیں ملیں گی۔ اسی طرح تلنگانہ میں کانگریس کو 54، بی آر ایس کو 52 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 6 اور بی جے پی کو 7 سیٹیں۔ پولس آف پولز کے سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 49 سیٹیں، بی جے پی کو 38 اور دیگر کو 3 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج پر TV9 اکزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 30-40 سیٹیں، کانگریس کو 46-56 سیٹیں، 03-05 دیگر کو۔ اسی طرح انڈیا ٹوڈے – ایکسس مائی انڈیا کے مطابق کانگریس کے لیے 40-50 سیٹیں، بی جے پی کے لیے 36-46 سیٹیں اور دیگر کے لیے 1-5 سیٹیں ہیں۔ وہیں میٹرائز کے مطابق بی جے پی کے لیے 34-42 سیٹیں، کانگریس کے لیے 44-52 سیٹیں اور دیگر کے لیے 0-2 سیٹیں ہیں اور آج کا چانکیا کے مطابق کانگریس کو 57 سیٹیں، بی جے پی کو 33، دیگر کو صفر سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے انتخابی نتائج پر TV9 کے مطابق بی جے پی کو 106-116 سیٹیں، کانگریس کو 111-121 اور دیگر کو 00-06 سیٹیں۔ ریپبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی کو 118-130 سیٹیں، کانگریس کو 97-107 سیٹیں دی گئی ہیں جبکہ دیگر کو 0-2 سیٹیں دی گئی ہیں۔ پول اسٹریٹ کے مطابق بی جے پی: 106-116 سیٹیں - INC: 111-121 سیٹیں، دیگر: 0-6 سیٹیں۔ اسی طرح جن کی بات پول کے مطابق بی جے پی: 100-123 سیٹیں - INC: 102-125 سیٹیں - دیگر: 5 سیٹیں۔ وہیں میٹرائز: بی جے پی: 118 -130 نشستیں - INC: 97-107 نشستیں - دیگر: 0-2 نشستیں ملیں گی۔

راجستھان کے انتخابات پر پولسٹر کے اکزٹ پول کے مطابق بی جے پی 100-110 سیٹوں کے ساتھ – کانگریس 90-100 سیٹوں کے ساتھ – دیگر 5-15 سیٹوں کے ساتھ۔ وہیں جن کی بات پول کے مطابق کانگریس: 62-85 سیٹیں – بی جے پی: 100-122 سیٹیں – دیگر: 14-15 سیٹیں۔ وہیں PMARQ کے سروے کے مطابق کانگریس: 69-91 سیٹیں – بی جے پی: 105-125 سیٹیں – دیگر: 5-15 سیٹیں اور ETG کے اکزٹ پول کے مطابق کانگریس: 56-72 سیٹیں – بی جے پی: 108-128 سیٹیں – دیگر: 13-21 سیٹیں۔

تلنگانہ میں بی آر ایس کو نقصان
تلنگانہ میں بی آر ایس کو نقصان

تلنگانہ میں انڈیا ٹی وی-سی این ایکس نے پیش گوئی کی ہے کہ کانگریس کو 63 سے 39 سیٹیں ملیں گی، بی آر ایس کو 31 سے 47 سیٹیں ملیں گی، بی جے پی اتحاد کو 2 سے 4 اور اے آئی ایم ایم کو 5 سے 7 سیٹیں ملیں گی۔ ریپبلک ٹی وی-میٹریج نے کانگریس کو 58 سے 68 سیٹیں، بی آر ایس کو 46 سے 56 سیٹیں، بی جے پی اتحاد کو 4 سے 9 سیٹیں اور اے آئی ایم ایم کو 5 سے 7 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹی وی 9 بھارت ورش-پول اسٹارٹ نے کہا ہے کہ کانگریس کو 49 سے 59 سیٹیں ملیں گی، بی آر ایس کو 48 سے 58 سیٹیں ملیں گی، بی جے پی اتحاد کو 5 سے 10 اور اے آئی ایم ایم کو 6 سے 8 سیٹیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں رائے دہی کا بحیثیت مجموعی پرامن اختتام، 65 فیصد ووٹنگ

میزورم سے متعلق جن کی بات کے سروے میں میزورم نیشنل فرنٹ : 10-14 سیٹیں - کانگریس: 5-9 سیٹیں - بی جے پی: 0-2 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔

Last Updated : Nov 30, 2023, 10:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.