ETV Bharat / state

CPIM Criticizes on Mohan Bhagwat: موہن بھاگوت کے گلبرگہ دورے پر سی پی آئی ایم کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 7:31 PM IST

موہن بھاگوت کا گلبرگہ دورے پر سی پی آئی ایم کا ردعمل
موہن بھاگوت کا گلبرگہ دورے پر سی پی آئی ایم کا ردعمل

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت گلبرگہ کے تین روزہ دورے Mohan Bhagwat To Visits Gulbarga پر ہیں۔ اس سلسلے میں سی پی آئی ایم ضلع سکریٹری کے لیلا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گلبرگہ شہر صوفی سنتوں کا شہر ہے۔ یہاں پر بھائی چارہ قومی یکجہتی کی مثال دی جاتی ہے۔

سی پی آئی ایم رہنما کے لیلا نے کہا کہ گلبرگہ میں موہن بھاگوت کے دورے سے کچھ اثر نہیں پڑے گا۔ یہاں کے عوام ہمیشہ سے صوفی سنتوں سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔

موہن بھاگوت کا گلبرگہ دورے پر سی پی آئی ایم کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ 'آر ایس ایس کو یہاں نفرت کے بیج کو بونے نہیں دیں گے۔ آر ایس اس ملک میں ہندو، مسلم کی سیاست کرتی ہے کبھی ترقی کی بات نہیں کرتی'۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندوں کو خطرہ نہیں ہے۔ بلکہ ملک کو آر ایس ایس سے خطرہ ہے۔ ملک میں 135 کروڑ آبادی میں 100 کروڑ ہندو آبادی ہونے کا دعویٰ کر نے والے موہن بھاگوت ملک کے قومی یکجہتی گنگا جمنی تہذیب کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM Protests: گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلبرگہ میں آر ایس ایس اجلاس میں شرکت کے لیے صحافیوں کو بھگوا لباس پہن کر آنے کی بات کر کے صحافت میدان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مگر گلبرگہ شہر امن بھائی چارگی قومی یکجہتی کا شہر ہے۔ یہاں پر قدیم درگاہ مندر، گوردوارہ اور چرچ موجود ہیں۔ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو عوام توڑنے نہیں دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.