ETV Bharat / state

کرناٹک اردو اکیڈمی کا قابل ستائش اقدام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 4:37 PM IST

کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یقینا اردو صحافیوں کے لیے یہ اقدام اردو صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر: کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یقینا اردو صحافیوں کے لیے یہ اقدام اردو صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گا۔ اردو اکیڈمی کی جانب سے جاری نوٹس میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ای پیپر اور یوٹیوبرس کو بھی اس دو روزہ صحافیوں کے ورکشاپ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا ای پیپر اور یوٹیوبرس کو صحافت کے زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کرناٹک یونین اف ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن میں ان لوگوں کی ممبر سازی کی جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے تربیت کا اہتمام کرنا یقینا ان نوجوانوں کے لیے کار آمد ثابت ہوگا جو ای پیپر سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ موجودہ دور میں پرنٹ میڈیا ہو یا پھر الیکٹرانک میڈیا وہ سوشل میڈیا پر متحرک ضرور ہے۔ مین اسٹریم میڈیا کا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ موجودہ دور کی وہ نئی نسل کی ضرورت بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2024 کے فارم داخل کر نے کی تاریخ میں توسیع

سوشل میڈیا شاید انہی وجوہات کی بنا پر کرناٹکا اردو اکیڈمی نے سوشل میڈیا سے جڑے نوجوانوں کو بھی تربیت دینے کا بیڑا اٹھایا ہے یقینا اردو اکیڈمی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور ای پیپرز سے جڑے صحافیوں کو پانچ جنوری 2024سے پہلے کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ آن لائن فارم کو داخل کرتے ہوئے اس دو روزہ اردو صحافیوں کہ ورکشاپ میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.