ETV Bharat / state

حج 2024 کے فارم داخل کر نے کی تاریخ میں توسیع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 2:11 PM IST

حج 2024 کے فارم داخل کر نے کی تاریخ میں توسیع
حج 2024 کے فارم داخل کر نے کی تاریخ میں توسیع

Forms submission Date Extended for Haj 2024: حج 2024 کے لیے فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع پر رد عمل دیتے ہوئے انجمن خادم الحجاج بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ 'جن عازمین حج کے پاسپورٹ بننے میں ابھی کچھ وقت لگے گا، انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔'

حج 2024 کے فارم داخل کر نے کی تاریخ میں توسیع

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے حج پالیسی 2024 کو لے کر نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ابھی جن کے پاسپورٹ نہیں پہنچے، ان تمام لوگوں کے لیے خوشخبری اس بات کی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے آج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر سے بڑھا کر 15 جنوری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ جو 25 دن کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کافی بڑا اضافہ ہے۔ اس سے انشاءاللہ تعالی بہت سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔ میں ان تمام لوگوں کو یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جن کے جن کے پاسپورٹ ابھی التوا ہے۔ ان کے پاسپورٹ بھی آجائیں گے اور جو احباب خواہش رکھتے ہیں کہ وہ اس سال سفر حج پر جائیں گے لیکن ان کے پاسپورٹ اگر تیار نہیں تھے تو وہ لوگ ابھی بھی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر کے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں اور اس سال حج کو جا سکتے ہیں۔

سید منصور احمد قادری نے مسجد کہا کہ حج کے جو وصول ہیں جو ضوابط ہے وہ تو اس سے پہلے بھی کئی ویڈیوز میں بتا چکے ہیں کہ ان کے جس طرح حج 2023 ہوا تھا حج 2024 انہی گائیڈ لائنز پر ہونے کو جا رہا ہے۔ میں امید کروں گاکہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے یعنی آج درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ اس سے لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ تاریخ کو بڑھا کر 15 جنوری کر دیا گیا ہے تو 15 جنوری تک تمام عازمین آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی: کرناٹک سے ایک اور ملزم گرفتار

انجمن خادم رجاج کی خدمات یہاں دفتر انجمن خادم الحجاج متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پر ہمیشہ کی طرح دستیاب ہیں صبح 10 بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک آپ کبھی بھی دفتر پر ا سکتے ہیں اور انجمن کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.