ETV Bharat / state

Blood Donation Camp In Bidar بیدر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 1:58 PM IST

بیدر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بیدر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ضلع بیدر میں واقع 100 بیڈ ہسپتال میں خون کے عطیہ سے متعلق ایک بار کوڈ لانچنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے 100 بیڈ ہسپتال میں خون کو حاصل کرنے اور خون کا عطیہ دینے سے متعلق ایک بار کوڈ لانچنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مختلف مذہبی پیشواؤں نے اس خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خون کی اہمیت اور اس کے عطیہ پر بات کرتے ہوئے خون کے عطیے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین کالج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارکوڈ کے ذریعے خون حاصل کرنے اور خون کا عطیہ دینے سے متعلق پروگرام رکھا گیا کافی اچھا پروگرام رہا خوشی کی بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں نے شرکت کی۔

انہوں نے مفتی محمد ایوب سلیم حسامی کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خون کا کوئی مذہب اور دھرم نہیں ہوتا خون لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے کام آتا ہے۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج مختلف مذاہب کے لوگوں نے اپنے اپنے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی اور میں اس موقع پر ان تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر ایک مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Teachers' Day طلبا کو اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین

پروگرام کے کنوینیر مفتی محمد ایوب سلیم نے کہا کہ میں تمام نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بارکوڈ کے ذریعے ضرورت پڑنے پر خون حاصل کرنے اور خون کا عطیہ دینے کے لیے پہل کریں۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام معززین اور مذہبی پیشواؤں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرتے قومی یکجہتی اور شانتی کا جو پیغام دیا ہے وہ قابل دید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.