ETV Bharat / state

Karnataka 2nd PUC Time Table 2023 نو مارچ سے بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز،تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 6:45 AM IST

بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز
بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز

کرناٹک میں بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے،ضلع ڈپٹی کمشنرسنیہل آر نے یادگیر میں منعقد بارہویں جماعت سال دوم امتحان کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان امتحانی مراکز میں کل 94 انڈر گریجویٹ بارہویں جماعت طلباء کو تفویض کیا گیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں نو مارچ سے بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے،امتحانات سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،بارہویں جماعت کے امتحان 09 مارچ سے 29 مارچ تک منعقد ہونگے اور 19 امتحانی مراکز میں کل 13078 طلباء شرکت کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ امتحان کی تمام تر تیاریاں کریں اور امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

یادگیر ضلع میں بارہویں جماعت سال دوم کے امتحان اس ماہ 09 مارچ سے 29 مارچ تک منعقد ہوگا اور یادگیر ضلع میں 19 امتحانی مراکز ہوگے جن میں کل 13078 طلباء شرکت کریں گے۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ امتحان کی تمام تر تیاریاں کریں اور امتحانات کو پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ ، اور تمام اہل طلباء کے ایڈمٹ کارڈ پہلے ہی تمام کالجوں میں آن لائن تقسیم کیے جا چکے ہیں۔گورنمنٹ پری گریجویشن کالج، نیو کنڑ پی یو کالج، جواہر، یادگیر پی یو کالج، گورنمنٹ ویمنس پی یو کالج، ضبا پی یو کالج، مہاتما گاندھی پی یو کالج یادگیر اس طرح شاہ پور تعلقہ میں گورنمنٹ پی یو کالج، ویمنس پی یو کالج، سی بی پی یو کالج، درشنا پور پی یو کالج، بی گوڈی پی یو کالج،گورنمنٹ پی یو بوائز کالج اور سرپور تعلقہ کے پربھو پی یو کالج، رنگم پیٹ بابا صاحب امبیڈکر پی یو کالج، رنگم پیٹ پی یو کالج، گورنمنٹ گرلز پی یو کالج، گورنمنٹ پی یو بوائز کالج کے علاوہ تعلقہ گرمٹکل تعلقہ کیمبھاوی تعلقہ اور ہنسگی تعلقہ کے گورنمنٹ پی یو کالج کے امتحانی مراکز میں یہ امتحانات منعقد ہوں گے۔

امتحانی مراکز میں کام کرنے والے افسران کو امتحان کے قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔ضلع کمشنر نے امتحانی مرکز کے ارد گرد 200 میٹر کا علاقہ محدود قرار دیا ہےاور آس پاس کی زیراکس، کمپیوٹر کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔امتحانی مراکز کی حفاظت کے لیے پولیس نے بندوبست کے لیے وقت سے پہلے موجود رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء کا موبائل فون کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا، ڈی ڈی پی ائ سوامی،سورپور تحصیلدار سبنا جمکھنڈی، یادگیر تحصیلدار اناراؤ پاٹل، لکچررس اور محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران موجود تھے۔
مزید پڑھیں:یادگیر: نیٹ کا مشقی امتحان پانچ ستمبر کو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.