ETV Bharat / state

EC On CM Hemant Soren ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں۔۔؟ الیکشن کمیشن کا خط راج بھون پہنچا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 12:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق آفس آف پرافٹ کیس میں الیکشن کمیشن کا خط راج بھون پہنچ گیا ہے۔ سب کی نظریں گورنر کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رکنیت ختم کرنے کی بات چل رہی ہے۔ گورنر کے رانچی پہنچنے پر پردہ اٹھ جائے گا۔ EC On CM Hemant Soren

رانچی: ای ٹی وی بھارت کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق آفس آف پرافٹ کیس میں الیکشن کمیشن کا خط راج بھون پہنچ گیا ہے۔ گورنر رمیش بیس آج دوپہر بعد دہلی سے رانچی پہنچنے والے ہیں۔ EC On CM Hemant Soren

مانا جا رہا ہے کہ رانچی پہنچنے کے بعد وہ کسی بھی وقت ریاست کے عوام کو الیکشن کمیشن کی سفارش سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رکنیت ختم کرنے کی بات چل رہی ہے۔ دوپہر میں گورنر کے رانچی پہنچنے پر پردہ اٹھ جائے گا۔ ای ٹی وی بھرت کو ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔

آج صبح بی جے پی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے کے ٹویٹ نے جھارکھنڈ کی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا خط گورنر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اگست نہیں گزرے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ 18 اگست کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق کان کنی لیز معاملے میں الیکشن کمیشن میں دلائل مکمل ہو گئے تھے۔ یہ معاملہ سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے 10 فروری کو اٹھایا تھا۔ 11 فروری کو انہوں نے گورنر سے ملاقات کی اور ہیمنت سورین کو ایم ایل اے کے عہدے سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں راج بھون نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔ اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے سب سے پہلے چیف سکریٹری سے تصدیق شدہ دستاویزات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد کمیشن میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Hemant Soren On Netarhat Field Firing Range ہم کہنے میں نہیں کرنے میں یقین رکھتے ہیں، ہیمنت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.