ETV Bharat / state

ED Summons CM Hemant Soren ای ڈی کی جانب سے وزیراعلی ہیمنت سورین کو دوسرا سمن

author img

By

Published : Aug 20, 2023, 10:14 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ای ڈی نے وزیراعلی ہیمنت سورین کو دوسرا سمن بھیج کر 24 اگست کو حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل آٹھ اگست کو ای ڈی نے وزیراعلی ہیمنت سورین کو سمن بھیج کر 14 اگست کو حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن وہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ کانگریس نے بی جے پی پر مرکزی ایجنسی کے ذریعہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کا ازلام عائد کیا ہے۔

رانچی: جھاڑکھنڈ میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو دوسرا سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی س نے ہیمنت سورین کو 24 اگست کو ای ڈی کے رانچی زونل آفس میں پوچھ گچھ کے لئے موجود ہونے کو کہا ہے۔ ذرائع سے آج ملنے والی اطلاع کے مطابق ای ڈی کے اہلکار وزیر اعلی سورین سے ان کے اور ان کے خاندان کی جائیداد کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آٹھ اگست کو بھی ای ڈی نے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو سمن بھیج کر14اگست کو حاضر ہونے کو کہا تھا ۔ لیکن وہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ۔ انہوں نے ای ڈی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ سمن واپس لے، میں قانونی مشورہ لے رہا ہوں۔وزیر اعلی نے لکھا تھا کہ آپ کا اس معاملے میں کیا گیا سمن غیر قانونی ہے ۔ وہ قانون کی صلاح سے آگے بڑھیں گے۔

وہیں جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر ایم توصیف نے الزام لگایا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسی کے ذریعے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو غیر ضروری طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ رگھوبر داس کی حکومت کو سیاسی شکست دینے کے بعد وہ کس طرح ایک قبائلی ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں اور ریاست کے لوگوں کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی یہ بات ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاستی ترجمان نے کہا کہ ای ڈی نے بار بار سمن بھیج کر ایک قبائلی وزیر اعلیٰ کی توہین کی ہے، جسے ریاست کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ جھارکھنڈ میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد سے حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، لیکن بی جے پی کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔ بی جے پی اپنا عوامی بنیاد کھو چکی ہے، اسے احساس ہو گیا ہے کہ 2024 میں مرکز اور ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے والا نہیں ہے، اسی لیے بی جے پی مرکزی ایجنسی کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنا چاہتی ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.