ETV Bharat / state

کورونا سے جھارکھنڈ میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 1:36 AM IST

کورونا سے جھارکھنڈ میں تین افراد ہلاک
کورونا سے جھارکھنڈ میں تین افراد ہلاک

رانچی میں سب سے زیادہ 78 نئے کورونا معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں کووڈ-19 کے 4009 فعال کیسز ہیں۔

جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں بدھ کو کورونا وائرس کے 284 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 105224 ہوگئی جبکہ تین کی موت ہوئی ہے۔

جھارکھنڈ سرکار کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق راجدھانی رانچی کے ریمس سمیت مختلف اضلاع میں موجودہ سرکاری اور نجی جانچ مراکز میں 25320 نمونوں کی جانچ میں 284 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، رانچی میں سب سے زیادہ 78 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ ریاست میں کووڈ 19 کے 4009 فعال کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں کورونا سے مزید چھ اموات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.