ETV Bharat / state

Devender Singh Rana جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے : دویندر رانا

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 1:43 PM IST

دویندر رانا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں قابل لوگ ہیں لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔ Elected Representatives Can Solve Problems

جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے : دویندر رانا
جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے : دویندر رانا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز دویندر رانا نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک قابل سیاسی لیڈر اور تجربہ کا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی صورت میں عوامی حکومت کی متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ Devender Singh Rana On LG Manoj Sinha

رانا نے بابا چنچل سنگھ کے زیر اہتمام جموں ضلع کی تحصیل بھلوال کے بارن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ''کشمیر کے کچھ سیاست دان اکثر جموں کا دورہ کرتے ہیں اور سماج کے مختلف طبقات کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں''، politicians from Kashmir try to create wedge

جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے : دویندر رانا


انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں قابل لوگ ہیں لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔Bureaucracy of Jammu and Kashmir

دویندر رانا نے کہا: ’جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب ایک قابل سیاسی لیڈر ہیں اور ایک تجربہ کار منتظم بھی ہیں وہ یہاں کی انتظامیہ کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں لیکن پھر بھی بیوروکریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں ہے‘۔ Devender Singh Rana On LG Manoj Sinha


ان کا کہنا تھا: ’جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں محنتی لوگ ہیں جنہوں یہاں مشکل حالات میں کام کیا لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں‘۔ Elected Representatives Can Solve Problems

رانا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری کا ہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔ Unemployment is the biggest Issue Of JK

یہ بھی پڑھیں : Jitendra Singh On Delimitation Draft: جتیندر سنگھ نے کہا نیشنل کانفرنس کے ممبران حد بندی کمیشن کے پیرامیٹرز سے مطمئن

انہوں نے کہا کہ 'میرا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ ذرائع ہونے چاہئے۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں آنے والی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : All Party Meeting : 'جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھی بات کریں گے'


ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لوگوں کے ساتھ رہنا چاہئے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرکے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.