ETV Bharat / state

Saleem Bhat بی جے پی کے دورِ حکومت میں ملک کی ترقی میں نمایاں اضافہ، محمد سلیم بٹ

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 7:37 PM IST

محمد سلیم بٹ
محمد سلیم بٹ

جموں و کشمیر کے بی جے پی کے سینئیر رہنما محمد سلیم بٹ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہ رہے ہیں خطہ میں بد عنوانی اپنے شباب پر ہے انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گزشتہ تین برسوں میں یونین ٹیریٹری میں بدعنوانی سے پاک ایک نیا شفاف نظام قائم کیا گیا ہے۔

محمد سلیم بٹ

بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر رہنما محمد سلیم بٹ نے خطے سے تعلق رکھنے والے ان سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر تنقید کی جنہوں نے دہلی میں حزب اختلاف کے جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقات کی۔ بی جے پی رہنما سلیم بٹ نے کہا کہ صرف مودی حکومت کے پاس ملک کو ترقی، غربت کے خاتمے اور ملک کو معاشی اعتبار سے مستحکم بنانے کی صلاحتیں موجود ہیں۔سلیم بٹ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہ رہے ہیں خطہ میں بد عنوانی اپنے شباب پر ہے انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گزشتہ تین برسوں میں یونین ٹیریٹری میں بدعنوانی سے پاک ایک نیا شفاف نظام قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں 113 کروڑ کے جے کے سی اے گھوٹالے اور سرکاری ملازمت میں تقرریوں سمیت متعدد گھوٹالوں میں نیشنل کانفرنس کے ملوث ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاستداں اور نیشنل کانفرنس کے رہنما پچھلے 70 سالوں میں جموں و کشمیر کو لوٹنے کا کام کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس بدعنوانی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی اور اس کے اتحادیوں نے کروڑوں روپے جیب میں ڈالے جو جموں اور کشمیر کی تعمیر اور ترقی کے لیے تھے۔

بی جے پی رہنما نے مودی سرکار نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جموں و کشمیر میں روزگار فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں 30,000 سے زیادہ خالی اسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر صاف اور شفاف طریقے سے پُر کیا گیا ہے، جبکہ چھ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تکنیکی اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب جموں و کشمیر میں ملزمت فروخت کی جاتی تھیں، اور کچھ بااثر لوگوں کی سفارشات پر امیدواروں کو نوکریاں دی جاتی تھیں، وہ دن اب ختم ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:Imran Nabi Dar on BJP: بی جے پی گندی سیاست پر یقین رکھتی ہے، این سی ترجمان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.