ETV Bharat / state

NIA Raids in Kathua کٹھوعہ سمیت جموں کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:15 AM IST

Updated : Dec 24, 2022, 11:38 AM IST

کٹھوعہ میں این آئی اے کا چھاپہ
کٹھوعہ میں این آئی اے کا چھاپہ

ضلع کٹھوعہ سمیت جموں کے مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ NIA Raids Multiple locations in Jammu

کٹھوعہ: جموں کے ضلع کٹھوعہ سمیت متعدد مقامات پر سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں نیشنل ایویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعہ کی صبح عسکریت پسندی کی فنڈنگ سے متعلق ایک معاملے میں وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر بھر میں 13 مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے عسکریت پسندی کی فنڈنگ سے متعلق معاملے میں مارے جا رہے ہیں۔ وہیں اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے، آون پورہ چرسو اونتی پورہ میں محمد عمران وانی ولد عبدالغنی اور گھاڈی کھل کے شیزان بیگ ولد گلزار احمد کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی ، اس دوران گھریلو اشیاء کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ NIA Raids Multiple locations in Jammu

کٹھوعہ میں این آئی اے کا چھاپہ

وہیں این آئی اے نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کی فرنٹل تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں ضلع کولگام کے چھ مقامات پر تلاشی لی۔ ان مقامات میں ایچ ایم گوری، گوپال پورہ، نصرنگ پورہ.، مرہامہ بیگام اور گدر شامل ہیں۔ ذارائع کے مطابق مرہامہ کولگام سے کفایت احمد ایتو اور مہرہامہ کولگام کے بشیر احمد پڈر سمیت متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل عسکریت پسندی کے معاملے کو لیکر کئی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ NIA Raids Multiple locations in Jammu

یہ بھی پڑھیں : SIA Raids In Pulwama پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ

Last Updated :Dec 24, 2022, 11:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.