ETV Bharat / state

Jammu Covid Mock Drill جموں ایم سی ایچ اسپتال میں کووڈ موک ڈرل کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:12 PM IST

منگل کو جموں و کشمیر کے بیشتر اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ لہر کے پیش نظر موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔ Covid Mock Drill in Jammu

جموں ایم سی ایچ اسپتال میں کووڈ موک ڈرل کا اہتمام
جموں ایم سی ایچ اسپتال میں کووڈ موک ڈرل کا اہتمام

جموں: محکمہ صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ اس حوالہ سے جموں اور کشمیر ڈویژنز کے بڑے اسپتالوں میں تیاریوں، انتظامات کی جانچ کے لیے ایک موک ڈرل انجام دی گئی۔ جموں شہر کے گاندھی نگر میں واقع ایم سی ایچ ہسپتال میں بھی کووڈ موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آکسیجن پلانٹ، بستروں، لیب وغیرہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ موک ڈرل کے دوران آکسیجن سپلائی کے حوالہ سے بھی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ MCH Hospital Jammu Covid Mock Drill

جموں ایم سی ایچ اسپتال میں کووڈ موک ڈرل کا اہتمام

کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں چند روز قبل حکومت نے ملک بھر میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 27 دسمبر کو ایک ماک ڈرل کے انعقاد کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔ اسی سلسلے میں منگل کو جموں و کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں ماک ڈرل کے ذریعے تیاریوں کو تقویت دی گئی۔ موک ڈرل میں خصوصی طور پر آکسیجن جنریشن پلانٹ چلا کر صورتحال کی مزید تصدیق کی گئی۔ ضلع اسپتال جموں میں مرکزی حکومت کی جانب سے دو آکسیجن جنریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں اور تقریباً ایک سال سے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ ماک ڈرل کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہنگامی صورتحال کے دوران پلانٹ بخوبی کام کریں گے گے اور اسی جانچ پڑتال کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا اور اس کی تفصیلی رپورٹ اور سٹیٹس بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سوپور:ہسپتال میں کووڈویکسین کی ماک ڈرل

قابل ذکر ہے کہ پڑوسی ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے چین سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روزانہ اس وائرس سے لاکھوں لوت متاثر ہو رہے ہیں، اب تک کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دیگر ممالک میں بھی انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اسی حوالہ سے انتظامیہ خصوصاً محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ان انتظامات میں موک ڈرل بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.