ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 13 واں جتھا جموں سے کشمیر روانہ

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 2:42 PM IST

Updated : Jul 15, 2023, 5:00 PM IST

امرناتھ یاتریوں کا 13 واں جھتا جموں سے کشمیر روانہ
امرناتھ یاتریوں کا 13 واں جھتا جموں سے کشمیر روانہ

امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔

جموں (جموں و کشمیر) : سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 3 سو 92 یاتریوں پر مشتمل امرناتھ یاتریوں کا 13 واں جتھا کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ امرناتھ یاتریوں کا یہ جتھا 276 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ وسطی کشمیر کے بالتل اور جنوبی کشمیر کے نُنون، پہلگام بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں 4 ہزار 8 سو 97 مرد، 2 ہزار 95 خواتین، 55 بچے، 3 سو 19 سادھو اور 26 سادھویں شامل تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے بالتل بیس کیمپ کے لیے 3 ہزار 3 سو 68 یاتری روانہ ہوئے جب کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لیے 4 ہزار 24 یاتری روانہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: Amarnath yatra ہریانہ سے امرناتھ گپھا تک پیدل یاترا

جموں و کشمیر انتظامیہ نے امرناتھ یاتریوں کی سہولیت کے لئے دونوں راستوں - بال تل اور ننہ وَن، پہلگام - پر ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب رکھی ہے۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے جگہ جگہ لنگر بھی قائم کیے گئے ہیں اور انتظامیہ نے یاتریوں کی صحت کے پیش نظر جنک فوڈ سمیت چکنائی والے کھانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ یاتریوں نے حکومت سمیت سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

یو این آئی

Last Updated :Jul 15, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.