ETV Bharat / state

Jammu Road Accidents جموں ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 3:57 PM IST

Updated : Jun 27, 2023, 4:12 PM IST

a
a

صوبہ جموں کے خطہ چناب میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

جموں (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں میں منگل کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک سومو گاڑی گہری کھائی جا گری جس کے سبب گاڑی میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بنی علاقے سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی اور سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جا گری۔ قبل ازیں رام بن ضلع میں پیش آئے حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

بھدرواہ علاقے میں پیش آئے حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پانچ لاشوں کو بازیاب کر لیا۔ جبکہ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر تین افراد کو سب ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوت ہوئے افراد کی قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل، پہاڑی ضلع رام بن کے چمبلواس علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پیش آئے حادثہ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار تین افراد میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے ہوئے ایک زخمی کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔ معالجین کے مطابق زخمی ہوئے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔ رام بن پولیس نے اس حادثہ کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثہ میں فوت ہوئے افراد کی شناخت 32سالہ محمد افضل اور 55سالہ محمد عظمت کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident in ramban سڑک حادثات میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

Last Updated :Jun 27, 2023, 4:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.