ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 بارہ سو یاتریوں کا جھتا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:21 PM IST

1200-pilgrims-left-from-jammu-for-amarnath-yatra
بارہ سو یاتریوں کا جھتا جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک زائد 4 لاکھ 30 ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے، اور یہ تعداد سال گزشتہ کے یاتریوں کی کُل تعداد سے بھی تجاوز کر گئی۔ واضح رہے کہ سال گزشتہ اس سالانہ یاترا کے دوران کل 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے ہی گھپا کا درشن کیا تھا۔

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 1198 سو یاتریوں پر مشتمل 32 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ 43 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 33 گاڑیوں میں 932 یاتری جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 10 گاڑیوں میں 266 یاتری روانہ ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 4 لاکھ 30 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سال گزشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوتر گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا: تین لاکھ سے زائد یاتریوں کا درشن

بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گپھا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.