ETV Bharat / state

Barn Owl in Budgam محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام سے بارن اُلو کو ریسکیو کیا

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 2:50 PM IST

بڈگام ضلع میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اچھ کوٹ گاؤں سے ایک بارن اُلو کو ریسکیو کیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ گاؤں کے کچھ بچوں نے الو کو پکڑ رکھا تھا۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ الئف کو دی جس کے بعد ہمارے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر الو کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام کے اچھکوٹ گاؤں سے بارن اُلو کو ریسکو کیا
محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام کے اچھکوٹ گاؤں سے بارن اُلو کو ریسکو کیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اچھ کوٹ گاوں سے ایک بارن اُلو کو ریسکو کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ گاوں کے کچھ بچوں نے الو کو پکڑ رکھا تھا۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ الئف کو دی۔ہمارے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچے تو مقامی باشندوں الو کو ہمارے حوالے کردیا۔

بڈگام ضلع میں واقع وائلڈ لائف کنٹرول روم کے بلاک آفیسر بشیر احمد بھٹ نے اس ضمن میں بتایا کہ گزشتہ شام اچکوٹ گاؤں کے کچھ بچوں نے گاؤں میں بارن اُلو کو پکڑ لیا تھا اور جوں ہی مقامی لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا انہوں نے فورا اس کی اطلاع محکمہ کو دی ۔

انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں نے اس الو کو بہت بہتر طریقے سے سنبھال کر رکھا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار جسے ہی گاوں میں داخل ہوئے پرندے کو ان کے حوالے کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اطلاع کے موصول ہونے کے بعد، ہم جائے وقوع پر پہنچ گئے اور وہاں مقامی لوگوں کے سامنے اُلو کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مقامی باشندوں نے ہمارے ساتھ بڑا تعاون کیا۔

وائلڈ لائف کنٹرول روم کے بلاک آفیسر بشیر احمد بھٹ نے کہا کہ یہ وادی کشمیر میں ایک ایسی نسل ہے جو وادی کے کئی علاقوں میں پائی جاتی ہے اور اگر کوئی فرد یا ادارہ اس کو پکڑتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔اسے 3 سال کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Snow Festival Rafi Abad: رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد

اس موقع پر وائلڈ لائف محکمے نے اچھ کوٹ گاؤں کے لوگوں کی، اُلو کو بنا کسی نقصان کے ریسکو کرنے میں وائلڈ لائف محکمے کی مدد کرنے اور اپنا فریضہ انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.