ETV Bharat / state

Snow Festival Rafi Abad: رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:16 PM IST

سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے بارہمولہ ضلع انتظامیہ نے رفیع آباد کے منڈجی اور کتردجی علاقوں میں سنو فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا۔ Rafiabad Snow Festival

رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد
رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد

رفیع آباد میں سنو فیسٹیول کا انعقاد

بارہمولہ: معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ’’کھیلو انڈیا وِنٹر فیسٹیول‘‘ کے انعقاد کے بعد ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے رفیع آباد علاقے میں ’’سنو فیسٹیول‘‘ کا آغاز کیا۔ رفیع آباد، سوپور کے منڈدجی اور کتردجی میں اپنی نوعیت کے پہلے سنو فیسٹیول کا افتتاح ڈی سی بارہمولہ نے سید سحرش اصغر نے کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں، کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رفع آباد کا علاقہ بارہمولہ مین ٹاؤن سے قریب تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور قدرتی حسن سے مالامال منڈ دجی، کتر دجی علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی بارہمولہ نے افتتاح تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارہمولہ میں متعدد صحت افزا مقامات ہیں جنہیں سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے وہیں منڈجی اور کتردجی میں پہلی مرتبہ سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جبکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔

سنو فیسٹول میں درجنوں مقامی نوجوانوں، کھلاڑیوں نے شرکت کرکے مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کی۔ سنو کرکٹ، سنو والی بال اور ٹگ آف وار جیسے متعدد کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کھیل مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں، مقامی شہریوں نے منڈجی اور کتردجی میں سنو فیسٹیول کے انعقاد پر ضلع انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: Snow Festival ودھ پتھری اپنی نوعیت کے پہلے ’سنو فیسٹ کم جاب فیئر‘ کے استقبال کے لیے تیار

مقامی باشندوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع پر فراہم ہوگا بلکہ اس سے سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں سے مقامی باشندوں خاص کر نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع فراہم ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.