ETV Bharat / state

کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 1:08 PM IST

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Kokernag: اننت ناگ کے کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر حشمت علی نے کی۔

کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد
کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اننت ناگ کے کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں حشمت علی کے ہمراہ ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد لون اور ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں موجود تھے۔

اس موقعے پر مقررین نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے مرتب کردہ وژن وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگراموں میں جس پیار اور خوشی سے ان پروگراموں میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا٬ وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد یہی ہے کہ انتظامیہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی غرض سے وہ اُن کے علاقوں میں جائے٬ جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے۔ وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر حشمت علی نے کہا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا عوام تک بھارت سرکار کی رسائی کی اب تک کی سب سے بڑی پہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سبھی کی شمولیت والی ترقی کی نظریے کے ساتھ یہ یاترا اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد ملک کے کونے کونے میں ہر فرد تک پہنچے۔ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اس کی ترقی میں سرگرم شراکت دار بننے کے لیے شہریوں کو بااختیار بنا کر اِس مقصد کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.