ETV Bharat / state

سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 1:31 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹری بورڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں چیرمین پارلیمنٹری بورڈ پی ڈی پی سرتاج مدنی کے ساتھ ساتھ سابقہ منسٹر نعیم اختر کے علاوہ چیف سپوکسمین سہیل بخاری موجود تھے۔

سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد
سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

سوپورمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں منعقدہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ یوتھ صدر سوپور عرفان علی نے کہا کہ آج ہم نے پی ڈی پی پارلیمنٹری بورڈ میٹنگ کی ۔ اس کا مقصد تھا کہ ہم اپنی پارٹی کو کیسے مزبوت کرے تاکہ ہم لوگوں کے کام کریں کیونکہ پی ڈی پی ایک ایسی پارٹی ہے جو لوگوں کے کام کرتی ہے اور ان کے مسلے و مسائل حل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی پارٹی لوگوں کے مشکلات دور کرتی ہے اور اگر ہم موجودہ وقت کی بات کرے تو اس وقت ایک کشمیری مشکلات سے گزر رہا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے دفعہ 370 پر اپنا فاصلہ سنایا اور ہم اس فاصلہ کو قبول کرتے ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگ مشکل میں ہے اور صرف ہم ان کی بات کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری، ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل

عرفان علی کا مزید کہا کہ پی ڈی پی پارٹی صرف الیکشن کے پیچھے نہیں ہے اور اسمبلی انتخابات کب ہوگے وہ تب دیکھا جائے گا لیکن جو لوگوں کے مسلے و مسائل ہے۔ ان کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب پی ڈی پی کی سرکار تھی۔ ہم نے کافی ترقیاتی منصوبوں کو منظوری دی لیکن اب اس وقت کی بات کرے تو دن بہ دن لوگوں کے مشکلات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.