ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 12:19 PM IST

جبہاڈہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد
جبہاڈہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ کی سیکرٹری ریحانہ بطول مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں۔ مقامی باشندوں نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جبہاڈہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اب تک بلاک دیوس، بیک ٹو ولیج، جیسے پروگرامز منعقد کیے گئے، جس سے عوامی حلقوں کو کافی فائدہ ملا اور اسی طرح موجودہ دور میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام بھی شامل ہیں جو وادی کے طول و عرض میں اس وقت منعقد ہو رہی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر لیبر اینڈ ایمپولائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ریحانہ بطول مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں۔مقامی باشندوں نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سعید فخر دین حامد، ایگزیکیٹوں آفیسر سہیل احمد ملک کے ساتھ ساتھ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ وہیں بجبہاڑہ کی عوام نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کے مرتب کردہ وژن وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگراموں میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقعے پر مختلف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سٹالز قائم کئے گئے تھے جو لوگوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جابکاری فراہم کر رہے تھے وہی اس دوران مستحقین کو چیک اور چابی بھی فراہم کئی گئی جو مختلف اسکیموں کے لئے منتخب کئے گئے تھے جبکہ لوگوں کی بھی بھاری بھیڑ اس پروگرام میں دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا

وہی اس موقع پر ریحانہ بطول نے کہا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا عوام تک بھارت سرکار کی رسائی کی اب تک کی سب سے بڑی پہل ہے۔ وزیراعظم کی سبھی کی شمولیت والی ترقی کی نظریے کے ساتھ یہ یاترا اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد ملک کے کونے کونے میں ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں۔ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اس کی ترقی میں سرگرم شراکت دار بننے کے لیے شہریوں کو بااختیار بنا کر اِس مقصد کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.