ETV Bharat / state

بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 2:21 PM IST

National Farmers Day in Baramulla ضلع بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا۔ اس میں ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ دیگر دور دراز علاقوں سے آئے کسانوں نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا
بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منعقدہ نیشنل فارمرس ڈے کے موقعے پر محکمہ ایگریکلچر بارہمولہ سے وابستہ افسران نے شرکت کی اور انہوں نے سرکار کی مختلف اسکیمز کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دی۔ پروگرام کے دوران محکمہ ایگریکلچر کے افسران نے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سرکار کی جو کافی اسکیمز ہے جس میں پردھان منتری فصل بیما یوجنا کے تحت ان کسانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں کافی یونٹ شروع کیے ہیں اور اس سے روزگار کے وسائل پیدا ہوئے۔

اس دوران مشروم ڈیولپمنٹ افسر بارہمولہ دلجیت سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ پروگرام کافی اہم ہے کیونکہ جو ہمارے ضلع بارہمولہ کے کسان ہے ہم ان کو گزشتہ چند سالوں سے مختلف اسکیمز کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں اور موجودہ وقت کی اگر بات کی جائے تو ان کسانوں کو کافی منافع ملا ہے اور یہ اپنا روزگار حاصل کرنے میں کافی کامیاب ہونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیب کی پیکنگ کے لیے گتے کے باکسز مؤثر

انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں جو کسانوں نے شرکت کی ہے انہوں نے سرکار کی اسکیمز سے فائدہ لیا ہے اور جو بےروزگار لوگ ہے انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا اور یہ کافی خوشی کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.