ETV Bharat / state

Sarwanand Koul Premi Day Celebration کوکرناگ میں سروانند کول پریمی جنم دن منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 3:49 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں قائم ہائر سیکنڈری اسکول میں شری سروانند کول پریمی کا دن منایا گیا، پروگرام کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد نے کی، اے ڈی سی کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کے کے بڈیال اور دیگر کئی افسران موجود تھے۔

کوکرناگ میں سروانند کول پریمی جنم دن منایا گیا
کوکرناگ میں سروانند کول پریمی جنم دن منایا گیا

کوکرناگ میں سروانند کول پریمی جنم دن منایا گیا

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول میں شری سروانند کول پریمی کا جنم دن منایا گیا۔ پروگرام میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسکولی طلبہ کی اچھی تعداد موجود تھی، پروگرام میں محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد جہانگیر کھانڈے مہمان ذی وقار کے بطور شامل رہے، اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول صوف شالی کا نام تبدیل کرکے سروانند کول پریمی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

مقررین نے سروانند کول پریمی کی سوانح حیات پر مفصل روشنی ڈالی، اس موقع پر مقررین نے سروانند کول پریمی کی خدمات کو یادکیا، کول نے سماج کے تئیں کس قدر اپنے فرائض انجام دئیے اور خاص طور سے انہوں نے جموں و کشمیر میں آپسی بھائی چارے کو کافی فروغ دیا، مقررین نے اسکول طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر یہ ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ ہم اُن کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں-

واضح رہے کہ سروانند کول پریمی 2 نومبر 1924 میں ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں پیدا ہوئے، وہ ایک کاشتکار خاندان تھے، ایک کشمیری شاعر، صحافی، ریسرچ اسکالر کے ساتھ ساتھ وہ ملک کی آزادی کے دور کے کارکن رہے تھے، ان کے ایک بیٹے ویریندر کول کو مبینہ طور پر سنہ 1990 میں دہشت گردوں نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔

ابتدائی تعلیم کے بعد پریمی کو اننت ناگ کے مشن ہائی اسکول میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہوں نے 1939 میں میٹرک پاس کیا اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا۔ اور پنجاب یونیورسٹی سے ہندی (پربھاکر) میں آنرز، ایم اے اور بی ایڈ جموں و کشمیر یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں، 1942 سے 1946 تک انہوں نے ہندوستان چھوڑو تحریک کے لیے زیر زمین کام کیا اور اس عرصے کے دوران انہیں چھ مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کی جموں و کشمیر آمد، شاندار استقبال

سروانند کول پریمی نے کئی برسوں تک ولیج اور کھادی انڈسٹریز بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے محکمہ صنعت میں بھی کام کیا، اس کے بعد وہ واپس وادئے کشمیر آئے اور 1954 سے 1977 تک وہ جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم میں بطور استاد شامل ہوئے، 1مئی 1990 میں اُنہیں دہشت گردوں نے جانبحق کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.