ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے پھگسو میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 4:52 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈوڈہ کے پھگسو میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ آج پھگسو سے ایک وفد نے ڈی سی ڈوڈہ سے ملاقات کی اور علاقہ میں پائے جانے والے مسائل سے آگاہ کیا۔

پھگسو میں عوام  بنیادی سہولیات سے محروم
پھگسو میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ تحصیل پھگسو میں آج بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔ اس تعلق سے تحصیل پھگسو کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ علاقے کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ویڈیو

وفد نے ڈی سی سے کہا کہ 'پھگسو صرف نام کی تحصیل ہے۔ اب تک یہاں اے ٹی ایم بھی قائم نہیں ہے، جس کی وجہ سے بزرگوں کو پنشن کے لئے قصّبہ ٹھاٹھری جانا پڑتا ہے جہاں پر بھیڑ کی وجہ سے اُن کو گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈی سی ڈوڈہ سے ملاقات کے بعد وفد کے رکن منصور احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پھگسو میں پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ ٹھاٹھری پھگسو سڑک کی 38 برس قبل تعمیر کی گئی تھی جو اب انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ علاقہ میں طبی سہولیات، اسکولوں کی اپگریڈیشن اور بنک سہولیات بھی فراہم نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.