ETV Bharat / state

ترال میں مارکیٹ چیکنگ

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 12:16 PM IST

اس دوران محکمہ مال، خوراک، میونسپلٹی اور پولیس کی ایک ٹیم نے بازاروں کا معاینہ کیا اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور سبزی فروشوں سے جرمانہ وصول کیا۔

ترال میں مارکیٹ چیکنگ
ترال میں مارکیٹ چیکنگ

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع مین مارکیٹ میں انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

ترال میں مارکیٹ چیکنگ

اس دوران محکمہ مال، خوراک، میونسپلٹی اور پولیس کی ایک ٹیم نے بازاروں کا معاینہ کیا اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور سبزی فروشوں سے جرمانہ وصول کیا۔اس ٹیم کی قیادت نایب تحصیلدار عبدالحمید کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں چیکنگ اسکارڈ نے ترال بالا سے بس اسٹینڈ کو جانے والی سڑک پر دکانداروں کی طرف سے سڑک پر قبضہ جمانے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائ گئی۔

عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترال ٹاون میں دکاندار دکانوں کے باہر ڈیرہ ڈالکر راہگیروں کے لیے پریشانیوں کا باعث بن رہے ہیں جو کھبی بھی حادثے کا سسبب بن سکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نایب تحصیلدار عبدالحمید نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے سات ہزار کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ہے جبکہ غیر معیاری اور گلی سڑی سبزیوں کی ایک بڑی مقدار کو ضائع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.