ETV Bharat / state

Keys And Certificates Distribute Among Youth نوجوانوں کے میں گاڑیوں کی چابیاں اورسرٹیفیکٹ تقسیم

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:51 PM IST

The District Development Commissioner
The District Development Commissioner

ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹراکرم آباد( ڈوڈہ) کی جانب سے (ممکن مشن) کے تحت مقامی نوجوانوں کے درمیان ٹرانسپورٹ روزگار شبعے میں ذریعہ معاش کو آگے بڑھانے کے لئے گاڑیوں کی چابیاں اورسرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔Keys And Certificates Distribute Among Youth

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹراکرم آباد( ڈوڈہ) کی جانب سے ممکن مشن کے تحت مقامی نوجوانوں کے درمیان کاروبار کو آگے بڑھانے کے لئے گاڑیوں کی چابیاں اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔Keys And Certificates Distribute Among Youth IN Doda

Keys And Certificates Distribute Among Youth

ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) کی جانب سے اسپیشل پال مہاجن جے کے اے ایس نے آج 25 بے روزگار نوجوانوں میں مکین یوجنا(ممکن مشن) کے تحت 25 بے روزگار نوجوانوں کے درمیان گاڑیاں ،چابی اور سرٹیفیکیٹ تقسم کئے جنہوں نے ضلع روزگار اور مشاورتی مرکزدفتر میں درخواست دی تھی۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی( ڈوڈہ) نے بھی ٹرانسوپورٹ شعبے میں ذریعہ معاش کی تلاش میں مصروف نوجوانوں سے بات چیت کی اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشیات اورمبارکباد دی۔انہوںنے نوجوانوں کو پوری لگن اور محنت سے مستقبل کو سنوارنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ ان اور اس کی فیملی کا مستقبل سنور سکے۔

انہوں نے کہاکہ ممکن منصوبہ مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ابھی 25 نوجوانوں کواس منصوبے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔آنے والے دنوں میں اس کی تعاد دگنی ہو سکتی ہے۔مختلف اضلاع کے نوجوانوں کوبھی اس منصوبے سے جوڑنے کا ارادہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ادریس لون،جے کے اے ایس، اے ڈی ایمپلائمنٹ ڈاکٹر سوشانت مہاجن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:First Buddhist Gompa in Kargil گرکل میں بودھ عبادت گاہ کے لیے زمین مختص

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ MUMKIN J&K کے 18-35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے اپنی مرضی کے مطابق ذریعہ معاش تلاش کرنے کی یہ ایک اسکیم ہے جسے معزز لیفٹیننٹ گورنر کشمیر نے نومبر 2020 میں اس اسکیم کی شروعات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.