ETV Bharat / city

First Buddhist Gompa in Kargil گرکل میں بودھ عبادت گاہ کے لیے زمین مختص

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 7:28 PM IST

کرگل میں لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے)، لداخ گونپا ایسوسی ایشن اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے عہدیداروں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ مسلم علما اور سیاسی رہنماؤں نے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کو کربا تھنگ میں دو کنال اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ Meeting of Ladakh Buddhist Association, Ladakh Gonpa Association and Kargil Democratic Alliance

Buddhist Gompa in Kargil
گرکل میں بودھ عبادت گاہ کیلئے زمین

کرگل: مسلم علما اور سیاسی رہنماؤں نے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کوکربا تھنگ میں دو کنال اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کی رو سے 1969 میں جاری کیے گئے ایک سرکاری حکمنامے پر عملدرآمد ہوگا اور کرگل میں ایک بودھ ونپا تعمیر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کرگل میں لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے)، لداخ گونپا ایسو سی ایشن اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے عہدیداروں کی مشترکہ میٹنگ میں لیا گیا۔ اجلاس میں سابق ممبر پارلیمنٹ تھوپستن چیوانگ، صدر ایل بی سابق وزیر قمر علی آخون اور کے ڈی اے کے شریک چیئرمین حاجی اصغر علی کربلائی سمیت کئی بودھ اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ Buddhist gompa to be Constructed in Kargil

Buddhist Gompa in Kargil
گرکل میں بودھ عبادت گاہ کیلئے زمین

اجلاس کے بعد ایک قرارداد کا متن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سابق متحدہ ریاست جموں و کشمیر(جس کا لداخ خطہ بھی ایک حصہ تھا) کی حکومت کے 1969 میں جاری کئے گئے حکمنامہ کے عین مطابق اس اراضی کا استعمال کیا جائے گا اور جس حالت میں یہ اراضی اس وقت موجود ہے اسی حالت میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔

Buddhist Gompa in Kargil
گرکل میں بودھ عبادت گاہ کیلئے زمین

قرارداد میں کہا گیا کہ دو کنال اراضی کرباتھنگ کے مقام پر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (کرگل) کی جانب سے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے نام منتقل کی جائے تاکہ یہ تنظیم فوری طور گونپا کی تعمیر کیلئے کام شروع کرسکے۔

سبھی فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مزہبی رواداری اور آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ طور کام کریں گے تاکہ لداخ مین بھائی چارہ قائم رکھا جاسکے۔ یہ بھی طے ہوا کہ دونوں فرقے ایکدوسرے کے مزہبی جزبات کا خیال رکھیں گے اور عالمی سطح پر بھائی چارے کی مثال قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ لداخ جو کہ سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ تھا کو 5 اگست 2019 کو ایک علیٰحدہ مرکز کے زیر انتظام خطہ قرار دیا گیا جب مرکزی حکومت نے آئین ہند کی دفعہ 370 کی اکثر ذیلی دفعات کو کالعدم قرار دے کر جموں و کشمیر کی نیم خودمختارانہ حیثیت کا خاتمہ کیا اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا۔

اس سے قبل کرگل میں گونپا کی تعمیر پر بحث و تمحیص کیلئے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے عہدیداروں کی دو مشترکہ میٹنگز ہوئی تھیں جن مین اتفاق رائے قائم نہیں ہوا تھا۔

اگرچہ کرگل شہر اور اس کے آس پاس بدھ مت کے ماننے والوں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن کمیونٹی کی آبادی ضلع کے زنسکار اور شرگول علاقوں میں ہے۔ بدھ مت کے ماننے والے گونپا کی تعمیر کے لیے ایک جگہ کا مطالبہ عرصہ دراز سے کررہے تھے۔ حالانکہ کرگل کے مذہبی گروہ قصبے میں کمیونٹی کی معمولی آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے اس تجویز کی مخالفت کر رہے تھے۔ لیہہ ضلع جس میں بودھوں کی اکثریت آباد ہے، میں لیہہ شہر کے ساتھ ساتھ ترتک میں بھی کافی مسلم آبادی رہ رہی ہے۔ ضلع لیہہ اور اس کے آس پاس متعدد مساجد اور زیارات پائی جاتی ہیں جن میں شے گاؤں میں 700 سال پرانی مسجد بھی شامل ہے، جسے ایک وسطی ایشیائی مسلمان بزرگ شاہ ہمدان نے تعمیر کیا تھا، جنہوں نے کشمیر میں اسلام کو متعارف کرایا تھا۔ لیہہ کی جامع مسجد کو اسلامی فن تعمیر کا ایک نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.