ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت

author img

By

Published : Nov 12, 2019, 8:54 AM IST

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے لندن میں ورلڈ ٹریول مارٹ میں شرکت کی تاکہ سیاحوں اور ایڈونچر کے شائقین کو جموں و کشمیر میں بیش بہا امکانات سے روشناس کرایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق جموں و کشمیر میں سیاحت کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری اور ڈپٹی سکریٹری وسیم راجا کے ساتھ دنیا کے کئی ٹریول ایجنٹز نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت
جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت

لندن میں سالانہ ورلڈ ٹریول مارٹ سیاحت کے فروغ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں مختلف ممالک کے تمام سیاحت بورڈ اپنی سیاحت کی مصنوعات کی نمائش کے لیے حصہ لیتے ہیں۔

بتادیں کہ ہر سال اس پروگرام کی سرپرستی بھارتی حکومت کی وازارت سیاحت کرتی ہے جس میں جموں و کشمیر سمیت ملک کی مختلف ریاستیں سیاحت کے شعبے میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے حصہ لیتی ہیں۔

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت
جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں شرکت

اس سال ورلڈ ٹریول مارٹ میں انڈین پویلین نے بھارت کی ثقافت اور ورثے پر فوکس کیا گیا۔ اس کے علاوہ انکرڈیبل انڈیا مہم کے تحت پکوان، وائلڈ لائف اور لگژری جیسی طاق سیاحت کی مصنوعات ' فائنڈ دی انکرڈیبل ان یو ' تھیم کے ساتھ رکھا گیا۔

اس سال کے ڈبلیو ٹی ایم میں ثقافتی پروگرام بشمول 'انڈیا ایوننگ' توجہ کا مرکز تھے۔

Intro:Body:

JK Tourism Deptt participates in World Travel Mart London


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.