ETV Bharat / state

کشمیر میں سردی کی شدت میں کمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 10:41 AM IST

Updated : Dec 18, 2023, 11:51 AM IST

JK Weather Update: پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد کشمیر میں سردی کی شدت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ جہاں آج جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں رات کا کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں منڈی میں 8.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر میں سردی کی شدت میں کمی
کشمیر میں سردی کی شدت میں کمی

سرینگر : محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں 1.1 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 2.2 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ اسی طرح برامولالہ میں 0.9 اور بنڈی پورا میں منفی 2.6 ڈگری سیلسیس شبانا درج حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جہاں محکمے کے مطابق، صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات ضلع برامولالہ کے گلمرگ میں محسوس کی گئی وہیں شوپیاں میں رات کا کم از کم درج حرارت منفی 3.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بڑھیروہ میں سب سے کم منفی 0.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 6.5 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 6.2 ڈگری سیلسیس، راجوری میں 5.3 اور ادم پور میں 3.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

بھدیروہ کے بعد بٹوٹ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لہہ میں منفی 10.4 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.6 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 12.5 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔

Last Updated :Dec 18, 2023, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.