ETV Bharat / state

Block Diwas In Budgam بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 4:01 PM IST

بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

بڈگام ضلع میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی نگرانی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پر زور دیا ،Block Diwas In Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی نگرانی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔DC Budgam Chairs Block Diwas At Remote Village Sitharan In Khag Block

بڈگام ضلع کے ڈی سی ایس ایف حامد جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے۔اس طرح کے پروگرام کی بدولت سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی جلد سے جلد تکمیل پر زور دیا۔

ڈی سی نے کہا کہ سڑکوں کے پراجیکٹس پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گےئی ہے ۔مقامی باشندوں کے لئے بہتر رابطہ سڑک کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کھاگ-ستہارن روڈ اور اندرونی رابطہ سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیں۔ستہارن-ژھل سڑک کی میکڈمائزیشن کا سروے بھی کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

ڈی سی نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحت کارڈ کے لئے رجسٹر یشن کرائیں تاکہ وہ 5 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ انشورنس کے فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل بھی سنے۔

اس پروگرام میں ایس ڈی ایم بیروہ، توفیق غازی، مختلف انجینئرنگ ونگز کے انجینئرز، ڈی ایس ایچ او، تحصیلدار، بی ایم او، بی ڈی او اور دیگر ضلع افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔DC Budgam Chairs Block Diwas At Remote Village Sitharan In Khag Block

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.