ETV Bharat / state

پانپور میں سرچ آپریشن، قومی شاہراہ پر نقل و حمل معطل

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 1:05 PM IST

سکیورٹی فورسز نے پانپور شاہراہ پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے پرانے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔

پانپور میں سرچ آپریشن، قومی شاہراہ پر نقل و حمل معطل
پانپور میں سرچ آپریشن، قومی شاہراہ پر نقل و حمل معطل

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پانپور شاہراہ پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے پرانے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔

ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور میں فوج کے 50آرآر، اونتی پورہ پولیس، اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور اُس وقت محاصرہ شروع کیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔

محاصرے کے پیش نظر فوج نے جموں سرینگر کے پرانے قومی شاہراہ پر گالندر پانپور کے قریب ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ محاصرہ آج صبع تقریباً 11 بجے کے قریب شروع کیا گیا ہے تاہم محاصرے کے دورآن عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے بیچ ابھی تک کوٸی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.