ETV Bharat / state

Cricket Tournament in Tral پلوامہ میں انٹر بلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 10:40 AM IST

Updated : Sep 1, 2023, 12:36 PM IST

پلوامہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے انٹربلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹیم ترال بلاک کو ونر ٹرافی سے نوازا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترال میں انٹربلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام
ترال میں انٹربلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

ترال میں انٹر بلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انٹربلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ بلاک ترال نے اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے تمام گیارہ بلاکس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع کے ابھرتے ہوئے کھیلاڈیوں اور طلباء کو اعلیٰ درجے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی کھیل کی مہارت کو نکھارا جا سکے۔ ٹیموں نے پیشہ ورانہ پرفارمنس پیش کی اور آخر میں نیوہ، پانپور، ترال اور کاکاپورہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں اور فائنل میچ ترال اور نیوہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹیم ترال نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر اس ٹورنامنٹ کی اپنے نام کرلیا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے محمکہ کھیل کے افسر پلوامہ اور محکمہ کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں مبارکباد دی۔ شرکاء میں مومنٹوز تقسیم کیے گئے اور کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم کو 15000 روپے، رنراپ ٹیم کو 10000 روپے اور دوسرے رنراپ کو 5000 روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ مین آف سیریز اور مین آف میچ میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع کے سبھی بلاکوں کے بچوں نے شرکت کی جبکہ دیگر کھیلوں کو کروانے کی مانگ بھی نوجوانوں کی جانب سے ارہی ہے اور باقی کھیل مقابلے بھی ضلع سطح پر کروائے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہے ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہے جس کے لئے ہم سبھی کو آگے آنے کی ضرورت ہیں۔

Last Updated :Sep 1, 2023, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.