ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 9:46 PM IST

بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد
بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

یہ ڈرائی ٹیسٹ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، چیف میڈیکل آفیسر بشیر احمد اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویزہ کوثر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ضلع انتظامیہ نے ڈسٹرک اسپتال، سی ایچ سی حاجن اور ہیلتھ اور ویلنس سنٹر نیسبل میں جمعہ کو کووڈ ویکسین کے ڈرائی ٹیسٹ پروگرام کا انعقاد کیا ۔

بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

یہ ڈرائی ٹیسٹ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، چیف میڈیکل آفیسر بشیر احمد اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویزہ کوثر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں کیا گیا۔

یہ ویکسینیشن 75 صحت کارکنان یعنی ڈمی پر انجام دیا گیا جن کی شناخت کو ون موبائل ایپ کے ذریعے کی گئی تھی۔ ان افراد میں میڈیکل عملہ شامل ہے جس نے پہلے سے شناخت شدہ مقامات پر ڈرائیو میں حصہ لیا۔

کووڈ ویکسین ڈرائی رن کا اجراء سی ایم او اور ڈپٹی سی ایم او آفس نے کیا۔

بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد
بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

اس موقع پر افسران نے بتایا کہ ضلع کے تینوں نامزد مقامات پر ویکسین سے متعلق تمام پروٹوکولز کی سختی سے پیروی کی گئی تھی۔

ڈی سی نے کہا کہ اگر موجودہ مشق میں کوئی کمی یا کوتاہی پائی جاتی ہے تو ان تمام خامیوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور کوویڈ-19 کے ویکسین کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد
بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

اس دوران ڈی سی نے ویکسینیشن روم ، آبزرویشن روم اور ویٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا اور ویکسینیشن کے عمل کو انجام دینے کے لیے متعلقہ افراد کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.