Himachal Assembly Election 2022 راہل گاندھی نے ہماچل کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 1:06 PM IST

راہل نے ہماچل کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہماچل پردیش کے لوگوں سے زیادہ زیادہ سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ راہل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'آیئے بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون دیجئے۔' Rahul Gandhi appeal to Himachal Voters

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تمام ووٹرز سے ہماچل پردیش کی خوشحالی کے لیے قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہماچل ووٹ دے گا پرانی پنشن اسکیم - او پی ایس کے لئے۔ ہماچل روزگار کے لیے ووٹ دے گا۔ ہماچل ’ہر گھر لکشمی‘ کے لئے ووٹ دے گا۔ لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’آیئے بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون دیجئے۔' Rahul Gandhi appeal to Himachal Voters

  • हिमाचल वोट करेगा OPS के लिए

    हिमाचल वोट करेगा रोज़गार के लिए

    हिमाचल वोट करेगा 'हर घर लक्ष्मी' के लिए

    आइए, भारी संख्या में मतदान कीजिए, और हिमाचल की प्रगति और खुशहाल भविष्य के लिए अपना महत्वपूर्ण योगदान दीजिए।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Election 2022 وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

واضح رہے کہ ہماچل پردیش کی 68 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ رواں برس اسمبلی انتخابات میں 55 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور 412 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔ ریاست کی تمام 68 سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے لیے کل 7881 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ Total candidates in Himachal election

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.