Himachal Pradesh Election 2022 وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 10:34 AM IST

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "آج ہماچل پردیش کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ کا دن ہے۔ میں تمام ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے اور نیا ریکارڈ بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔' PM Modi appeals to Himachal voters

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے ووٹروں سے جمہوریت کے تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے ٹویٹ میں کہا "آج ہماچل پردیش کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ کا دن ہے۔ میں دیو بھومی کے تمام ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے اور نیا ریکارڈ بنانے کی گزارش کرتا ہوں‘‘۔ وزیراعظم نے ان نوجوان ووٹرز کو بھی مبارکباد دی جو پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا اس موقع پر پہلی بار ووٹنگ کرنےوالے ریاست کے ان تمام نوجوانوں کو میری خصوصی مبارکباد‘‘۔ Himachal Pradesh Assembly Elections 2022

  • हिमाचल प्रदेश की सभी विधानसभा सीटों के लिए आज मतदान का दिन है। देवभूमि के समस्त मतदाताओं से मेरा निवेदन है कि वे लोकतंत्र के इस उत्सव में पूरे उत्साह के साथ भाग लें और वोटिंग का नया रिकॉर्ड बनाएं। इस अवसर पर पहली बार वोट देने वाले राज्य के सभी युवाओं को मेरी विशेष शुभकामनाएं।

    — Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہماچل پردیش کے 68 اسمبلی حلقوں میں 55 لاکھ سے زیادہ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ووٹروں سے بڑی تعداد میں ووٹنگ کرکے مضبوط حکومت منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے بھی ریاست کے لوگوں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Election 2022 پچپن لاکھ سے زیادہ ووٹر 412 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.