ETV Bharat / state

Kinnaur Earthquake ہماچل پردیش کے کنور میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 9:39 AM IST

ضلع کنور کے ساتھ ساتھ ہند تبت بین الاقوامی سرحد کے گاؤں میں کل رات 3.40 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 5 کلومیٹر کی گہرائی پر کنور کا ناکو تھا۔ Earthquake Tremors in Kinnaur
ہماچل پردیش کے کنور میں زلزلے کے جھٹکے
ہماچل پردیش کے کنور میں زلزلے کے جھٹکے

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے ساتھ ساتھ ہند تبت بین الاقوامی سرحد کے گاؤں میں کل رات 3.40 شدت کا زلزلہ آیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق رات 10:02 کے قریب تین سے چار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 5 کلومیٹر کی گہرائی پر کنور کا ناکو تھا۔ Earthquake Tremors in Himachal Pradesh

ناکو کے علاوہ چین کی سرحد کے ساتھ واقع چانگو، سمدو، پوہ، کھاب، ریکانگ پیو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چند سیکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کردیا۔ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK Earthquake ہماچل اور جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.