ETV Bharat / state

مظرنگر میں چاچی نے سگے بھتیجے کوموت کے گھاٹ اتارا - Murder Case In Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 12:36 PM IST

Murder Case In Muzaffarnagar مظفرنگر کے کھتولی تھانہ کے تحت کیاوڑا میں ایک تانترک کے کہنے پرایک خاتون نے اپنے سات برس کے سگے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس پورے معاملےکی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

مظرنگر میں چاچی نے سگے بھتیجے کوموت کے گھاٹ اتارا
مظرنگر میں چاچی نے سگے بھتیجے کوموت کے گھاٹ اتارا (etv bharat)

مظرنگر میں چاچی نے سگے بھتیجے کوموت کے گھاٹ اتارا (etv bharat)

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی تھانہ علاقے کے گاؤں کیلاوڑا میں تانترک کے کہنے پر ایک خاتون نے ایک بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سات سالہ بچہ خاتون کا سگا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے اس معاملے کا سنسنی خیز خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل 17 مئی کو تیج پال کے سات سالہ بیٹے کی لاش 17 مئی کو اس کے گھر میں ایک صندوق کے نیچے پڑی ہوئی ملی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے کر چار دنوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ متوفی کی ماں نے اپنی بھابھی انکیتا پر کیشو کو گلا دبا کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ اس پر پولیس نے متوفی کی والدہ کی شکایت پر تفتیش شروع کر دی، متوفی بچے کی ماں نے الزام لگایا کہ گھر میں صرف انکیتا اور اس کا بیٹا کیشو تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر: قتل معاملے میں پولیس کا سنسنی خیز انکشاف، عاشق گرفتار - Muzaffarnagar Murder Case

اس واقعہ کے چار دن بعد منگل کی دوپہر مظفر نگر پولیس نے 7 سالہ کیشو کے قتل کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے مقتول بچے کی چاچی انکیتا اور اس کی قتل کی ساتھی انکیتا کی ماں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے تانترک کی گرفتاری کے لیے کوششں تیز کر دی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.