ETV Bharat / state

احمدآباد میں ہوگا کانکریہ کارنیوال، فلاور شو اور 9واں نیشنل بک فیئر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 2:30 PM IST

Updated : Dec 23, 2023, 2:43 PM IST

Poga Kankaria Carnival, Flower Show and 9th National Book Fair at Ahmedabad۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے احمد شہر میں 31 دسمبر کے لیے تیار شروع کر دی ہے۔ نئے سال اور نئے سال کی آمد کے لیے کارپوریشن کمربستہ نظر آرہی ہے۔ اس کے لیے مختلف پروگرام بھی کرنے کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ جس میں کانکریہ کارنیوال، فلاور شو اور 9واں نیشنل بک فیئر کا انعقاد کیا جانے والا ہے۔ جس کے لیے 25 دسمبر سے 15 جنوری تک احمدآباد شہریوں کو تین مختلف پروگرام سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

Poga Kankaria Carnival, Flower Show and 9th National Book Fair at Ahmedabad
Poga Kankaria Carnival, Flower Show and 9th National Book Fair at Ahmedabad

احمد آباد: احمد آباد کے سب سے خوبصورت تالاب کانکریہ تالاب میں کانکریہ کارنیول 25 سے 31 دسمبر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کے لیے احمد آباد میونسپل کارپوریشن زور و شوروں سے تیاریاں کر رہی ہے۔ اس موقع پر لوگ ڈائرہ، بالی وڈ کیوزن انسٹرومنٹل گربہ اور مختلف قسم کے رقص جس میں بھرت ناٹیم اور کچی پوڑی سے لطف اندوز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بزرگ شہریوں کی طرف سے حب الوطنی کے گیت ڈانس وغیرہ کی پرفارمنس بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وکستھ بھارت سنکلپ ہوگا اور مختلف منصوبوں میں ہیریٹیج احمد آباد شہر پر ایک ورچول ریلٹی شو شامل ہوگا کانکریہ کے داخلی دروازے پر چندریان 3، دانش اور میرا شہر میرا فخر جیسے موضوعات کے ساتھ الگ الگ سیلفی پوائنٹس بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:
احمد آباد میں جنگل سفاری اور بائیو ڈائیورسٹی پارک بنانے کا اعلان جھوٹا ثابت ہوا

کانکریا کارنیول 2024 کے افتتاحی دن واسو دیو کٹبم ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل کے تھیم کے تحت پروگراموں کی نمائش کریں گا ان میں گجرات کا ورثہ گربہ، راجستھان کا گھوم،ر پنجاب کا بھنگڑا، آسام کام بیہو مہاراشٹر کا لاوانی اور بہت کچھ شامل ہوگا مشہور فنکار جیسے کرتی دان گڑوی، پارتھ اوجھا ،ارون دیو یادو اور دیگر پرفارم کریں گے اور ان تقریبات میں آنے والوں کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔

تاہم احمد آباد میں فلاور شو 30 دسمبر سے 15 جنوری تک سابرمتی ریور فرنٹ ایونٹ میں منعقد کیا جائے گا جس میں پٹونیا، کیکٹس کے پودے ٹورینیا میری گولڈ غزانیہ، جربیرا ،لیلیم ،عمیرون ارکٹس ،جٹاوٹی کیلے اور بہت کچھ پھول پودوں کے نمائش کی جائے نئی پارلیمنٹ عمارت ،وڈنگر تورن، وکرم لینڈر چندریان 3، اسٹیچو اف یونٹی موڈھیرا کا سوریہ مندر خواتین کو با اختیار بنانے اور بچوں کے لیے کارٹون کا کرداروں جیسا مجسمہ اور اس کی نشانات کی عکاسی کرنے والے مجھے نمائش میں رکھے جائیں گے 400 میٹر کا پھولوں کا ڈھانچہ بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

فلاور شو میں جانے کے لیے پیر سے جمعہ تک 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اینٹری فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اختتامی ہفتے پر قیمت 75 روپے انٹرفیس لی جائے گی ان لائن ٹکٹ سسٹم ان تمام سٹیز سیونگ سینٹر سے ٹکٹ خریدے گا آپشن دستیاب ہوگا۔ نواں احمد آباد قومی کتاب میلہ 6 سے 12 جنوری تک گجرات یونیورسٹی گراؤنڈ میں گلوبل وائبرنٹ گجرات سمیٹ کے ساتھ منعقد ہوگا کتاب میلے کے کو وقت 12 سے رات 10 بجے تک رہے گا اے ایم سی شہر کے مختلف تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں کالج اور یونیورسٹی لائبریریو اور این جی اوز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ طلبا کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Last Updated :Dec 23, 2023, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.