ETV Bharat / state

تشدد زدہ افراد کو یاد کرنے کا عالمی دن، متاثرین کی دلجوئی اور تسلی

author img

By

Published : Aug 23, 2019, 11:10 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:29 PM IST

تشدد زدہ افراد کی یاد میں عالمی دن، متعلقہ تصویر

22 اگست کو مذہب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں دنیا بھر میں عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پرمائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے احمد آباد کے صدیق آباد کالونی میں مقیم 2002 کے فساد متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔

آپ کو اس دن کی اہیمت بتا دیں کہ دنیا بھر میں مذہب اور دوسرے مسلک کے لوگوں پر حملوں اور حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے، اقوام متحدہ نے اپنے 73 ویں اجلاس میں دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا اور ایک قرار داد منظور کیا کہ پوری دنیا میں پہلی بار مذہب، دیگر عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والے لوگوں اور واقعات کو یاد رکھنے کے لئے ایک عالمی دن منایا جائے تاکہ تشدد زدگان اور متاثرین کی دلجوئی کی جائے اور انہیں تسلی دی جائے۔

مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے اس سلسلے میں کہا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو بیان کرنے والے عالمی دن کے مطابق دستاویز A / 73 / L.85، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تمام اراکین ممالک ، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی، علاقائی تنظیموں، سول سوسائٹی کو منظوری دے دی ہے اور اس عالمی دن کو منانے کے لئے نجی شعبے کی تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے۔ اسی مقصد کو لے کر آج ہم نے فساد متاثرین کے ساتھ ایک میٹںگ کی۔

تشدد زدہ افراد کی یاد میں عالمی دن، متعلقہ ویڈیو

اس موقع پر آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ گجرات میں 2002 کے فسادات مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کی ایک ایسی مثال جس کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی۔ حکومت نے ان فسادات متاثرین کو اب تک مناسب معاوضہ نہیں دیا۔ صدیق آباد کالونی میں حکومت کی جانب سے روڈ، پانی اور اسٹریٹ لائٹس فراہم نہیں کی گئیں۔ فساد متاثرین کے لئے یہ کالونی بھی ایک ٹرسٹ نے تشکیل دی ہے، حکومت نے متاثرین کو مکانات تک نہیں دیے، متاثرین کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی یہ واضح مثال ہے۔ یہاں ایک ہزارسے زائد فساد متاثرین اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن اب تک وہ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

اس موقع پر سرخیز وارڈ کی کاؤنسلر نفیسہ انصاری نے کہا کہ آج فساد متاثرین گذشتہ 70 برسوں سے اپنے حق اور انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ان کے لئے بنائی گئی کالونی بھی آج خستہ حالی کا شکار ہے۔ لیکن حکومت انہیں ہمیشہ سے نظر انداز کرتی رہی ایسے میں ہم فسادات کے متاثرین کے حقوق اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت و انتظامیہ سے بات کریں گے۔

اس میٹنگ میں ایک دلچپسپ بات یہ بھی دیکھی گئی کہ مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی ٹیم کی جانب سے 2002 کے فسادات کے دوران کچھ اخباری خبروں کے کولاج کی نمائش بھی رکھی گئی۔ جسے پڑھ کر فسادات کی سچائی آنکھوں کے سامنے رونما ہو جاتی ہیں تاہم اس موقع پر فساد متاثرین کے بنیادی حقوق کو مزید مضبوطی سے لڑنے کا عزم کیا گیا۔

اب تو انتظار صرف یہ ہے کہ فسادات کے متاثرین کو کب اور کیسے انصاف ملے گا اور ان کے سلب کردہ حقوق انہیں کس طرح حاصل ہوں گے؟

Last Updated :Sep 27, 2019, 11:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.