ETV Bharat / state

Congress Demands Arrest Nupur Sharma: احمدآباد کانگریس اقلیتی سیل کا نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 8:53 PM IST

congress-demand-arrest-of-nupur-sharma
نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ، احمدآباد کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے میمورنڈم سونپا

احمدآباد شہر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین رشید شیخ نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نپور شرما کے خلاف احمدآباد کے دانی لمڈا پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم سونپا۔ Congress Submit Memorandum to Arrested Nupur Sharma

احمدآباد: بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نپور شرما اور میڈیا انچارج نوین کمار جندل کے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ Remarks on Prophet Mohammad کے خلاف مسلمانوں میں نارضگی پائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور مسلسل ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں احمدآباد شہر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین رشید شیخ نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما کے خلاف احمدآباد کے دانی لمڈا پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم سونپا۔ Congress Submit Memorandum to Arrested Nupur Sharma

ویڈیو
اس تعلق سے احمدآباد شہر کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین رشید شیخ نے کہا کہ 'پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ نپور شرما نے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کل سورت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی اور اس کی مذمت کی گئی۔ ہم نے کانگریس کے کاونسلر اور اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دانی لمڈا پولیس اسٹیشن میں نوپور شرما کے خلاف میمورنڈم سونپا۔'
congress-demand-arrest-nupur-sharma
نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ، احمدآباد کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ نے میمورنڈم سونپا
انہوں نے مزید کہا کہ 'نپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا ہے، اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ اگر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو ہم کورٹ کے ذریعے نپور شرما کو سزا دلائیں گے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.